باسمہ سبحانہ و تعالیٰ, کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام درجِ ذیل صورت میں کہ" یو بینک" کے ساتھ مرابحہ پر کوئی چیز لینا جائز ہے ؟
مذکور بینک کے تمام مالی معاملات اگر مستند مفتیانِ کرام پر مشتمل شریعہ بورڈ کی نگرانی میں سرانجام دیے جاتے ہوں (جیساکہ منسلکہ تحریر میں درج ہے) تو اس بینک کے ساتھ مرابحہ اور دیگر عقودِ مالیہ (اجارہ ، شرکتِ متناقصہ وغیرہ) کرنا درست ہے۔