طلاق

زبانی کلامی دباؤ پر تین طلاق کے طلاق نامہ پر دستخط کرنا

فتوی نمبر :
62443
| تاریخ :
2023-02-20
معاملات / احکام طلاق / طلاق

زبانی کلامی دباؤ پر تین طلاق کے طلاق نامہ پر دستخط کرنا

سوال میں نے اپنی پہلی بیوی کو بتائے بغیر دوسرا نکاح چوری چھپے کر لیا , دوسری بیوی نے بھی اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر میرے ساتھ نکاح کیاتھا , ہم نے نکاح کورٹ میں کیا تھا , کچھ عرصہ ہمارا تعلق رہا , ہم چوری چھپے ملتے رہے , کچھ عرصہ کے بعد میری پہلی بیوی کے گھر والوں کو پتہ چل گیا کہ میں نے دوسرا نکاح کیا ہوا ہے , تو انہوں نے کافی دباؤ ڈال کر بند کمرے میں زبردستی مجھ سے طلاق نامہ لکھوا لیا (طلاق نامہ میں 3 بار طلاق کا ذکر ہے) جبکہ میری دوسری بیوی اور میں نے اس طلاق نامہ کو تسلیم نہ کرتے ہوئے , دوسرے دن ہی رجوع کرلیا تھا , اب گھریلو مسائل پیدا ہونے کی وجہ سے ہم آپس میں جدا ہوگئے ہیں , میرے سوال یہ ہیں کہ
1۔ کیا ہمارا نکاح جائز تھا ؟ (کیونکہ میں نے کہیں یہ پڑھا ہے کہ لڑکی اپنے گھر والوں کو بتائے بغیر نکاح کرے تو اس کا نکاح فاسد ہے)-
2۔ اگر جائز تھا تو کیا طلاق ہو چکی ہے؟ (طلاق نامہ میں 3 بار طلاق کا ذکر ہے)جبکہ میں نے طلاق نامہ کے دوسرے دن حقوقِ زوجیت ادا کیے تھے -
3۔ اگر طلاق ہو چکی ہے تو میں دوبارہ رجوع کیسے کر سکتا ہوں ؟(یاد رہے میں نے زبانی طور پر لڑکی کو طلاق نہیں دی نہ ہی ارادہ کیا کہ میں اسے طلاق دوں)-

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا دوسرا نکاح باقاعدہ شرعی گواہان کی موجودگی میں ہوا ہو تو یہ نکاح شرعاً درست منعقد ہوچکا تھا ،البتہ لڑکا اور لڑکی کا اس طرح گھر والوں سے چھپ کر نکاح کرنا بڑا بے شرمی والا عمل ہے ، جو کہ شریف خاندانوں میں انتہائی معیوب سمجھا جاتا ہے ، تاہم جب سائل نے تین طلاقوں والے طلاق نامہ پر دستخط کردیے تو اس سے سائل کی دوسری بیوی پر اس طلاق نامہ میں درج تینوں طلاقیں واقع ہوکر حرمتِ مغلظہ ثابت ہوچکی تھی ، جس کے بعد رجوع نہیں ہوسکتا،اور حلالۂ شرعیہ کے بغیر دوبارہ باہم عقدِ نکاح بھی نہیں ہوسکتا ، جبکہ لڑکی عدت مکمل کرنے کے بعد کسی دوسری جگہ نکاح کرنے میں بھی آزاد ہے ، البتہ طلاق نامہ پر دستخط کے بعد سائل کا دوسری بیوی سے ہمبستری کرنا حرام کاری کا ارتکاب تھا , جس کی وجہ سے دونوں گناہ گار ہوئے ہیں ، دونوں پر لازم ہے کہ اس گناہ پر بصدقِ دل توبہ و استغفار کریں اور آئندہ ایک دوسرے سے ملنے سے اجتناب کریں -

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد ابو بکر سعید عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 62443کی تصدیق کریں
0     426
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات