طلاق

”میں تمہیں آزاد کر رہاہوں اس رشتے سے ‘‘ جملے کاحکم

فتوی نمبر :
62137
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

”میں تمہیں آزاد کر رہاہوں اس رشتے سے ‘‘ جملے کاحکم

میرے شوہر نے مجھے غصے کی حالت میں میسج بھیجا ”میں تمہیں آزاد کر رہاہوں اس رشتے سے " دو تین علماءِ کرام سے پوچھنے کےبعد یہ بتایا گیا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے طلاقِ بائن دیدی ہے، جس میں رجوع کیا جا سکتا ہے، واپس نیا نکاح کر کے، پرانا حق مہر ادا کیا جائے پہلے، اس میں کیاتعلیمات ہیں اسلام کی ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں درج کردہ بیان اگر واقعۃً درست اور مبنی بر حقیقت ہو اس طور پر کہ شوہر نے غصے کی حالت میں بیوی کو مذ کور الفاظ " میں تمہیں آزاد کر رہا ہوں اس رشتے سے “بذریعہ میسج لکھ کر بھیج دیے ہوں تو اس سے اس کی بیوی پر ایک طلاقِ رجعی واقع ہو چکی ہے ، جسکے بعد شوہر کو عدت کے دوران رجوع کرنے کا اختیار حاصل تھا، چنانچہ شوہر نے اگر دوران عدت زبانی طور پر رجوع کر لیا ہویا عملا ًمیاں بیوی والے تعلقات قائم کر لیے ہوں یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چُھو لیا ہو تو اس سے رجوع ہو چکا تھا، البتہ اگر شوہرنے عدت کے دوران رجوع نہ کیا ہو تو عدت ختم ہونے پر دونوں کا نکاح ختم ہو چکا تھا جس کے بعد دوبارہ ایک ساتھ میاں بیوی کی طرح رہنے کیلئے باہمی رضامندی سے نئے حق مہر کے تقرر کے ساتھ گواہوں کی موجودگی میں تجدیدِ نکاح لازم ہو گا، بہر صورت آئندہ کیلئے شوہر کو فقط دو طلاقوں کا اختیار ہو گا۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار وحاشية ابن عابدين (قوله حرام) ------- ولا شيء من الكناية يقع به الطلاق بلا نية أو دلالة الحال كما صرح به في البدائع، ويدل على ذلك ما ذكره البزازي عقب قوله في الجواب المار إن المتعارف به إيقاع البائن لا الرجعي، حيث قال ما نصه: بخلاف فارسية قوله سرحتك وهو " رهاء كردم " لأنه صار صريحا في العرف على ما صرح به نجم الزاهدي الخوارزمي في شرح القدوري اهـ(3/298)
وفی الھدایة: وفي حالة الغضب يصدق في جميع ذلك لاحتمال الرد والسب إلا فيما يصلح للطلاق ولا يصلح للرد والشتم كقوله اعتدي واختاري وأمرك بيدك فإنه لا يصدق فيها لأن الغضب يدل على إرادة الطلاق اھ(1/236)
وفی الھندیہ: وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتها رضيت بذلك أو لم ترض كذا في الهداية.(1/470)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 62137کی تصدیق کریں
0     599
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات