السلام علیکم ! مفتی صاحب عرض یہ ہے کہ میرے ہاتھ کی ایک انگلی زخمی ہے ، میں اس پر مسح کرسکتا ہوں ؟ میں امام ہوں ، دوسروں کو امامت دے سکتا ہوں ؟
واضح ہوکہ بوقتِ ضرورت پٹی پر مسح کرنا بھی شرعاً جائز اور درست ہے ، لہذا سائل کا دورانِ وضو انگلی پر یا پٹی پر مسح کرکے نماز پڑھانا بلاشبہ جائز اور درست ہے ، شرعاً اس میں کوئی قباحت اور ممانعت نہیں۔
کما فی الھندیة : و یجوز اقتداء الغاسل بماسح الخف و بالماسح علیٰ الجبیرۃ اھ (84/1)۔