امامت و جماعت

اگلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود پچھلی صف میں کھڑے ہونےکاحکم

فتوی نمبر :
60987
| تاریخ :
2022-12-04
عبادات / نماز / امامت و جماعت

اگلی صف میں جگہ ہونے کے باوجود پچھلی صف میں کھڑے ہونےکاحکم

السلام علیکم!
میری مسجدمیں فرض میں پہلی صف آدھی خالی ہوتی ہے , تو کچھ لوگ کرسی پر نماز پڑھنے والے آکر دوسری صف کے کنارے پر بیٹھ کر نماز پڑھتے ہیں، لیکن پہلی صف آدھی خالی ہے، اس معاملے میں کیا کرنا چاہئیے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

واضح ہو کہ صفوں کی درستگی اور پہلے اگلی صفوں کو پُر کرکے اس کے بعد بقیہ صفیں بنانا نماز کی تکمیل کا حصہ ہے، جبکہ اگلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے پچھلی صف میں اکیلے نماز پڑھنے کو فقہاءِ کرام نے مکروہ لکھا ہے، لہذا پہلی صف میں جگہ ہوتے ہوئے اگر کوئی شخص پچھلی صف میں کرسی پر بیٹھ کر نماز پڑھے تو اس کی نماز اگرچہ ادا ہو جاتی ہے، لیکن ایسا کر نامکروہ عمل ہے، اس لئے ایسے معذور افراد کو چاہیئے کہ اگلی صف میں شامل ہوکر نماز پڑھنے کا اہتمام کریں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الصحيح لمسلم : عن همام بن منبہ عن رسولﷺ فذکر أحادیث منھا وقال أقیموا الصف فی الصلاۃ ، فان اقامة الصف من حسن الصلاةاھ(324/1)-
وفی سنن ابی داؤد :أن رسولﷺ قال : أقیموا الصفوف وحاذو بین المناکب وسدوا الخلل ولینوا بایدی اخوانکم ۔لم یقل عیسی بایدی اخوانکم ۔ ولا تذروا فرجات للشیطان ومن وصل صفا وصلہ اللہ ومن قطع قطعہ اللہ(179/1)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60987کی تصدیق کریں
0     830
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات