کسی نعت پڑھنے والے نے ایک منقبت پڑھتے وقت یہ جملہ کہا " تیر در پہ سجدہ کیا، تجھے کعبہ اپنا بنا لیا، یہ گناہ ہے تو ہوا کرے، مجھے اس گناہ پہ ناز ہے" یہ جملہ بولنا کیسا ہے؟ کیا یہ جملہ کفریہ ہے؟ کیا حکم ہے براہ مہربانی جواب عنایت فرمائیں؟
سائل نے سوال میں اس بات کی وضاحت نہیں کی کہ نعت خواں نے مذکور جملہ " تیر در پہ سجدہ کیا، تجھے کعبہ اپنا بنا لیا، یہ گناہ ہے تو ہوا کرے، مجھے اس گناہ پہ ناز ہے"کس کے متعلق کہا تھا؟ تاکہ اس کے متعلق حکم شرعی سے آگاہ کیا جاتا، تاہم مذکور جملہ اگر اللہ تعالٰی کی شان عالی میں کہا گیا ہو تو اس جملہ میں چونکہ اللہ تعالٰی کے دربار میں سجدہ ریز ہونے کے لطف و سرور کو بیان کرنا ظاہر ہورہا ہے، اس لئے اللہ تعالٰی کی شان عالی میں مذکور جملہ کہنا کفر نہیں، لہذا اس کاپڑھنے والا کافر نہ ہوگا۔
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1