کفر و موجب کفر

زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کیلئے سرکاری کاغذات میں ،اپنے کو فقہ جعفریہ والا لکھوانا

فتوی نمبر :
60460
| تاریخ :
1999-11-01
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کیلئے سرکاری کاغذات میں ،اپنے کو فقہ جعفریہ والا لکھوانا

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام و علماءِ حق اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک ادارہ میں اہل سنت والجماعت عقائد کے افراد ملازمت کررہے ہیں اور اپنی ملازمت رضا کارانہ طور پر چھوڑ کر یا ریٹائرمنٹ پر صرف اس وجہ سے کہ اس کے جمع شدہ فَنڈ میں سے زکوٰۃ کی کٹوتی نہ ہو ، فقہ جعفریہ ظاہر کرکے اس زکوٰۃ کی کٹوتی جو کہ حکومتِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے فرمان کے مطابق از خود منہا کردی جاتی ہے اپنے آپ کو اس کٹوتی سے محفوظ کرلیتا ہے حالانکہ سب کو علم ہے کہ یہ شخص فقہ حنفی یا شافعی، مالکی، حنبلی وغیرہ ہے اور ہرگز فقہ جعفریہ سے اس کا تعلق نہیں لیکن جعلی طور پر اس فارم کو جو کہ غالباً حلف نامہ ہی ہوتا ہے اور یہ صرف ان ہی لوگوں کیلئے سرکار نے بنایا ہے جو اپنے آپ کو فقہ جعفریہ والے کہتے ہیں نیز یہ مذکورہ بالا اشخاص یہ توجیہ پیش کرتے ہیں کہ ہمیں حکومت پر اعتبار نہیں ہے لہٰذا ہم خود اپنے ہاتھوں سے زکوٰۃ ادا کریں گے ، آیا اہل سنت والجماعت کے افراد کو یہ طرزِ عمل اختیار کرنا چاہئے یا نہیں؟ اور اگر کوئی جان بوجھ کر یہ عمل اختیار کرتا ہے تو اس کے ایمان و عقیدے کے بارے میں کیا حکم ہوگا؟ ازراہِ مہربانی شریعتِ محمدی ﷺ کی روشنی میں مفصل جواب مرحمت فرمائیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں زکوٰۃ کی کٹوتی سے بچنے کیلئے مذکورہ طریقہ اختیار کرکے اپنے آپ کو ایک باطل فرقہ کی طرف منسوب کرنا قطعاً جائز نہیں کیونکہ یہ محض دھوکہ ہے اور کسی دوسرے کو دھوکہ دینا شرعاً ناجائز اور حرام ہے لہٰذا اس طریقہ کار سے احتراز لازم اور ضروری ہے البتہ مذکور عمل اگر فقط اس لئے کیا جاتا ہے کہ خود اپنی زکوٰۃ کو صحیح مصرف تک پہنچاۓ ، تو اس کیلئے بہتر صورت یہ ہے کہ بینک کی کٹوتی کی تاریخوں سے پہلے اپنے اکاؤنٹ سے رقم نکلوالی جائے اور اگر مجبوری کے تحت بینک میں رقم رکھنی پڑجائے تو بینک کے (A/C) یعنی کرنٹ اکاؤنٹ میں جمع کروالیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوٰی الھندیۃ: و من أتی بلفظۃ الکفر و ہو لم یعلم انہا کفر الّا انّہ أتی بہا عن اختیارٍ یکفر عند عامۃ العلماء خلافا للبعض و لا یعذر بالجہل کذا فی الخلاصۃ۔
و أیضًا فیہا: رجلٌ کفر بلسانہ طائعًا و قلبہ مطمئن بالإیمان یکون کافرًا ولا یکون عنداللّٰہ مؤمنًا۔کذا فی فتاوٰی قاضیخان۔(ج۲، ص۲۸۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60460کی تصدیق کریں
0     1316
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات