میرا میزان بینک میں اکاوٰنٹ ہے ,جس پر ہر ماہ منافع ملتا ہے , بنک والوں کا کہنا ہے کہ اس بنک کا نظام اسلامی ہے اور یہ مفتی تقی عثمانی صاحب کی زیرِ نگرانی چلتا ہے اور یہ سود نہیں ہے , لہذا جائز ہے , آپ سے رہنمائی درکار ہے۔ شکریہ
ہماری معلومات کے مطابق میزان بینک کے تمام معاملات شریعہ بورڈ کی زیر نگرانی سرانجام دیے جاتے ہیں،لہذا مذکور بینک کے منافع حاصل کرنا جائز ہے،البتہ سائل کو اگر کسی مسئلہ میں کوئی اشکال ہو تو اسکی تفصیل بتاکر مسئلہ معلوم کرسکتا ہے -