طلاق

بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار

فتوی نمبر :
60319
| تاریخ :
2000-02-02
معاملات / احکام طلاق / طلاق

بیوی کی جانب سے علیحدگی کی خواہش اور اس کا طریقہ کار

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان مسائل کے بارے میں کہ:
(۱) کیا عورت اپنے شوہر سے طلاق لے سکتی ہے؟ یا اس کو قاضی کے پاس جانا ہوگا ؟
(۲) ہمارے ملک میں روایت ہے کہ کوئی مرتا ہے ، تب اس کے قریبی دوست جمع ہو کر ختمِ قرآن کرتے ہیں ، وہاں موجود لوگ زیادہ تر غیر مذہبی مزاج کے ہوتے ہیں ، کیا یہ سنت سے ثابت ہے؟
(۳) امریکہ میں ہم اسٹور سے گوشت لے کر کھاتے ہیں ، کیا یہ صحیح ہے؟ کیا اس بات کی اجازت ہے کہ ہم اسٹور سے خریدا ہوا گوشت کھائیں؟
(۴) ختمِ قرآن کے بعد ’’صدق اللہ العظیم‘‘ کہنا بدعت ہے؟
(۶) تبلیغی جماعت جہاد کے متعلق باتیں کیوں نہیں کرتے اور پہلو تہی کرتے ہیں۔
ان سوالوں کے جواب دے کر مشکور فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) طلاق دینے کا حق شریعتِ مطہرہ نے خاوند کے سپرد کیا ہے اور اسے اس معاملہ میں خود مختار بنایا ہے ، لہٰذا بیوی کو اگر اپنے خاوند سے کوئی تکلیف ہو اور اس کے ساتھ نباہ ممکن نہ ہو تو ایسی عورت اپنے خاوند سے طلاق کا مطالبہ کرسکتی ہے ، اور خلع یا طلاق بالمال کے ذریعہ بھی اس سے چھٹکارا حاصل کرسکتی ہے جس کیلئے قاضی کے پاس جانا بھی شرعاً ضروری نہیں۔
(۲) کسی کے مرنے پر دوست و احباب کا جمع ہوکر مروّجہ قرآن خوانی کرنا سنت سے ثابت نہیں ، جمع ہونے والے لوگ مذہبی مزاج کے ہوں یا غیر مذہبی دونوں برابر ہیں۔
(۳) اگر اسٹور کیا ہوا گوشت حلال جانور کا ہو اور اسے شرعی طریقہ سے ذبح کیا گیا ہو ، تو ایسے گوشت کی خریداری اور اسے اپنے استعمال میں لانا شرعاً جائز اور درست ہے۔
(۴) تلاوت کے اختتام پر ’’صدق اللہ العظیم‘‘ کہنا اگرچہ قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے ثابت نہیں مگر اس کے پڑھنے میں شرعاً کوئی محظور نہیں، لہٰذا تلاوت کے بعد ان کلمات کو غیر ثابت اور غیر لازم سمجھ کر پڑھنے کی گنجائش ہے۔
(۵) اس سلسلہ میں متعلقہ جماعت سے ہی رابطہ کیا جائے۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60319کی تصدیق کریں
0     1356
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات