کفر و موجب کفر

’’مسلمانوں سے تو انگریز بھی اچھے ہیں‘‘ کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
60299
| تاریخ :
2003-03-11
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

’’مسلمانوں سے تو انگریز بھی اچھے ہیں‘‘ کہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ موجودہ حالات کے بارے میں میرے ایک دوست سے گفتگو ہو رہی تھی، دورانِ گفتگو اس نے یہ کہہ دیا کہ ’’مسلمانوں سے تو انگریز بھی اچھے ہیں‘‘ میں خاموش ہو گیا اس ڈر سے کہ کہیں کچھ اور ہی نہ اگل دے۔
اب مجھے یہ فکر ہو رہی ہے کہ میرے اس دوست کے ایمان کا کیا بنا ، آیا اس کہنے سے وہ کافر ہوا ؟ اور اب اس کی بیوی اس کے نکاح میں رہی یا نکاح ٹوٹ گیا ؟ براہِ کرم تفصیلی جواب دیکر ممنون فرمائیں اور اس دوست کے لیے دعا فرمائیں کہ اللہ تعالیٰ اس کو توبہ کی توفیق مرحمت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور الفاظ کے صریح کفریہ نہ ہونے کی وجہ سے شخصِ مذکور کے نکاح پر تو کچھ اثر نہیں پڑا ، مگر ان الفاظ سے اندیشۂ کفر ضرور ہے ، اس لیے شخصِ مذکور پر لازم ہے کہ اپنے ان الفاظ سے بصدقِ دل توبہ کرے اور آئندہ کے لیے ایسے الفاظ بولنے سے بھی مکمل احتراز کرے ، اور اگر تجدیدِ ایمان و نکاح کرےتو یہ احوط ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی نصاب الاحتساب : معلم صبیان قال الیھود خیر من المسلمین بکثیر فانھم یقضون حقوق معلم صبیانھم یکفر ، من سیرۃ الذخیرۃ فی کلمات الکفر اھ(ص:72)۔
و فی البحر الرائق : و بقول ( ( ( و بقوله ) ) )معلم صبيان اليهود خير من المسلمين بكثير فإنهم يقضون حقوق معلمي صبيانهم وبقوله المجوسية خير مما أنا فيه يعني فعله و بقوله النصرانية خير من المجوسية لا بقوله المجوسية شر من النصرانية و بقوله النصرانية خير من اليهودية و ينبغي أن يقول النصرانية شر من اليهودية و بقوله لمعاملة الكفر خير مما أنت تفعل عند بعضهم مطلقا وقيده الفقيه أبو الليث بأن يقصد تحسين الكفر لا تقبيح معاملته اا(5/ 133)۔
و فی حاشية ابن عابدين : ثم إن مقتضى كلامهم أيضا أنه لا يكفر بشتم دين مسلم أي لا يحكم بكفره لإمكان التأويل ثم رأيته في جامع الفصولين حيث قال بعد كلام أقول و على هذا ينبغي أن يكفر من شتم دين مسلم و لكن يمكن التأويل بأن مراده أخلاقه الرديئة و معاملته القبيحة لا حقيقة دين الإسلام فينبغي أن لا يكفر حينئذ والله تعالى أعلم اھ(4/ 230)۔
و فی حاشية ابن عابدين : نعم سيذكر الشارح أن ما يكون كفرا اتفاقا يبطل العمل و النكاح و ما فيه خلاف يؤمر بالاستغفار و التوبة و تجديد النكاح اھ(4/ 230)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60299کی تصدیق کریں
0     897
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات