شرک و مشرکانہ عقائد

شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

فتوی نمبر :
60269
| تاریخ :
2015-06-14
عقائد / ایمان و کفر / شرک و مشرکانہ عقائد

شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

السلام علیکم ! جناب چند مسائل کے بارے میں مجھے آپ سے فتویٰ چاہیے، مسائل یہ ہیں :
۱۔ شرک خفی سے کیا مراد ہے؟ (۲) شرک کی کتنی قسمیں ہوتی ہیں؟
۳۔ اگر کوئی مؤمن حکم اللہ پر عمل نہ کرپائے تو یہ گناہ کے زُمرے میں آئے گا یا شرک کے زمرے میں؟ براہِ کرم سب سوالوں کے جوابات قرآن و حدیث کی روشنی میں عنایت فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شرکِ خفی سے مراد ’’ریا ‘‘ہے کہ وہ کام جو خالص اللہ کی رضا کے لیے کرنا تھا ، اس میں اپنے نفس کو پوشیدہ طور پر شریک کرلیا ، جبکہ عقیدۃً شرک ، اللہ کی ذات یا صفات میں کسی دوسرے کو حصہ دار ٹھہرانے کا نام ہے اور اس کی بہت سی اقسام ہیں مثلًا : اللہ کے علم میں کسی کو برابر شریک ٹھہرایا جائے تو یہ ’’شرک فی العلم‘‘ ہے اور اس کے ساتھ کسی دوسرے کو تدبیرِ امور میں شریک ٹھہرایا جائے تو یہ شرک ’’فی التصرف‘‘ ہے وغیرہ ، تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو ’’معارف القرآن ، تعلیم الاسلام‘‘۔
جبکہ کسی حکم پر عمل نہ کر پانا گناہ کے زُمرے میں آتا ہے شرک کے زمرے میں نہیں آتا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی أحکام القرآن للقرطبی : مسئالة : إذا ثبت ھذا فاعلم أن علماءنا رضی اللہ عنھم قالوا : الشرك علی ثلاث مراتب و کله حرام و أصله إعتقاد شریک للہ فی ألوھیة و ھو الأعظم و ھو شرك الجاھیلیة ھو المراد بقوله تعالیٰ : (إن اللہ لایغفر أن یشرك به و یغفر مادون ذلک لمن یشاء) النساء48، 116] و یلیه فی الرتبة اعتقاد شریك للہ تعالیٰ فی الفعل و ھو قول من قال : إن موجوداً ما غیر اللہ تعالیٰ یستقل باحداث فعل و إیجادہ و إن لم یعتقد کونه الھٰا کالقدریة مجوس ھذا الامة و قد تبرأ ، منھم ابن عمر (إلی قوله) و یلی ھذہ الرتبة الإشراك فی العبادة و ھو الریاء ، و ھو أن یفعل شیئاً من العبادات لبیان تحریمه و ھو مبطل الأعمال و ھو الخفی لایعرفه کل جاھلٍ غبی اھ(5/129)۔
و فی سنن ابن ماجه : عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ : خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَ نَحْنُ نَتَذَاكَرُ الْمَسِيحَ الدَّجَّالَ ، فَقَالَ: «أَلَا أُخْبِرُكُمْ بِمَا هُوَ أَخْوَفُ عَلَيْكُمْ عِنْدِي مِنَ الْمَسِيحِ الدَّجَّالِ؟» قَالَ: قُلْنَا: بَلَى، فَقَالَ: «الشِّرْكُ الْخَفِيُّ، أَنْ يَقُومَ الرَّجُلُ يُصَلِّي ، فَيُزَيِّنُ صَلَاتَهُ ، لِمَا يَرَى مِنْ نَظَرِ رَجُلٍ اھ(2/ 1406)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60269کی تصدیق کریں
0     1292
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • غیر اللہ سے مدد مانگنا

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کیا حضور صلی اللہ علیہ و سلم مختار کل ہیں ؟

    یونیکوڈ   اسکین   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بلانیت وعقیدہ ’’یا علی‘‘ یا ’’یا حسین‘‘ کہنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 7
  • عوث اعظم، دستگیر، داتا گنج بخش، غریب نواز اور مشکل کشا جیسے الفاظ کا مفہوم اور استعمال کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • حضورؐ سے متعلق شرکیہ عقائد رکھنا اور استعانت بالغیر کو جائز سمجھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کوئی کاہن یا نجومی کے پاس گیا اس نے کفر کیا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • مسئلہ حاضر و ناظر،علم غیب اور نور و بشر میں عام آدمی کیاکرے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی قسمیں اور حکمِ خداوندی پر عمل نہ کر پانا گناہ ہے یا شرک؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضورؐ سے متعلق ، غیب کی پانچ چیزوں کا علم ہونے کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • وحدت الوجود کا عقیدہ

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 1
  • مشکل کشا صرف اللہ ہے یا نبی، ولی بھی؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • غیر اللہ کو اوّل وآخر اور ظاہر وباطن سمجھنا- "دجال مارے گا، زندہ کرے گا "کا عقیدہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • حضور نبی اکرمﷺ کے عالم الغیب ہونے کا عقیدہ - نماز جنازہ کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • دوران بحث قادیانی سے مرزا غلام احمد قادیانی کی نبوت کی دلیل طلب کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی کے جواب میں "حکم کیجیے"کہنا شرک ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک بڑا گناہ ہے یا غیبت؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • شرک کی تعریف کیا ہے؟

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • علمِ جعفرسیکھنے سکھانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • خلاف شرع امور کا حکم کرنے والے پیر ومرشد کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بزرگ کے مریدین سے حساب کروانے کا حکم

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • کسی بزرگ کی قبر کے پاس پانی وغیرہ رکھنا

    یونیکوڈ   شرک و مشرکانہ عقائد 0
  • بیوی کا شوہر کے بارے میں کفریہ کلمات کہنے کا دعویٰ کرنا

    یونیکوڈ   انگلش   شرک و مشرکانہ عقائد 0
Related Topics متعلقه موضوعات