کفر و موجب کفر

کافر اور مشرک کسے کہا جاۓ گا ؟ بریلوی کافر ہیں یا بدعتی؟

فتوی نمبر :
60205
| تاریخ :
2002-09-11
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

کافر اور مشرک کسے کہا جاۓ گا ؟ بریلوی کافر ہیں یا بدعتی؟

کن کن لوگوں کو کافر کہنا جائز ہے اور کن کو جائز نہیں ،تفصیل سے لکھیں؟مثلاً : بعض لوگ بریلویوں کو کافر کہتے ہیں ، بعض مشرک کہتے ہیں اور بعض کہتے ہیں کہ اُن کو کافر کہنا صحیح نہیں ہے، بلکہ یہ بدعتی ہیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جو لوگ واقعۃً کافر و مشرک ہیں انہیں کافر کہنے میں کوئی حرج نہیں، البتہ کسی مسلمان کو کافر کہنے سے احتراز لازم ہےاور جہاں تک کسی بریلوی کو کافر کہنے کا مسئلہ ہے تو اس سلسلہ میں عرض یہ ہے کہ اکثر بریلویت جہالت اور دینِ متین سے دوری پر مبنی ہے جس کی وجہ سے ان سب پر کفر یا شرک کا حکم لگانا یقیناً درست نہیں، البتہ جو شخص اللہ تعالیٰ کی ذات یا صفاتِ مخصوصہ کو حضور صلی اللہ علیہ و سلم کے لیے یا کسی بزرگ کے لیے ثابت کرے اور عقیدۃً اس کا قائل ہو ، جیسا کہ بعض بریلوی اس معاملہ میں بڑی شدّت اور غلو سے کام لیتے ہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ماکان و مایکون کا عالم الغیب کُلی مانتے ہیں یا آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ہر جگہ حاضر و ناظر اور مختارِ کُل مانتے ہیں یا آپ کی بشریت کے منکر ہیں تو وہ کافر اور مشرک کی تعریف میں داخل ہونے کی بناء پر سخت گناہ گار ہیں اور جو بریلوی مذکور قسم کے شرکیہ عقائد نہیں رکھتے ، بلکہ صرف اذان سے پہلے صلوٰۃ و سلام کو خاص کرتے ہیں یا شہادتین پر انگوٹھے چومتے ہیں یا اس قسم کی دیگر بدعات کا ارتکاب کرتے ہیں، وہ مبتدع ہیں، کافر و مشرک نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

في صحيح البخاري : حدثنا محمد بن يوسف حدثنا سفيان عن إسماعيل عن الشعبي عن مسروق عن عائشة رضي الله عنها قالت من حدثك أن محمدا صلى الله عليه وسلم رأى ربه فقد كذب و هو يقول ﴿لا تدركه الأبصار﴾ و من حدثك أنه يعلم الغيب فقد كذب و هو يقول لا يعلم الغيب إلا الله اھ(9/ 116)۔
في شرح السنة للبربهاري : و لا نخرج أحدا من أهل القبلة من الإسلام حتى يرد آية من كتاب الله ، أو يرد شيئا من آثار رسول الله صلى الله عليه وسلم أو يذبح لغير الله ، أو يصلي لغير الله ، فإذا فعل شيئا من ذلك فقد وجب عليك أن تخرجه من الإسلام ، و إذا لم يفعل شيئا من ذلك فهو مؤمن مسلم بالاسم لا بالحقيقة اھ(ص: 64)۔
و في رياض الصالحين : عن ابن عمر رضي الله عنهما ، قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : (( إذا قال الرجل لأخيه : يا كافر ، فقد باء بها أحدهما ، فإن كان كما قال و إلا رجعت عليه )) متفق عليه . (2/ 266)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 60205کی تصدیق کریں
0     2426
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات