امام سے اگر مقتدی، رکوع، سجدہ وسلام میں سبقت کر لے تو کیا اس کی نماز ہوتی ہے یا نہیں؟
مقتدی اگر رکوع، سجود میں امام سے پہلے چلا جائے اور امام کے رکوع اور سجدہ میں آنے تک وہ اسی حالت میں رہے تو ایسا کرنا اگرچہ مکروہ ہے، مگر اس کی نماز فاسد نہیں ہوگی، جبکہ مقتدی کی نماز سبقت سے اس وقت فاسد ہوتی ہے جب وہ کسی رکن میں امام سے پہلے چلا جائے اور امام کے اس رکن میں آنے سے قبل ہی اس رکن کو تمام کر کے اس سے نکل جائے۔
وفی حاشية ابن عابدين: الخامس: أن يأتي بهما قبله ويدركه الإمام فيهما، وهو جائز لكنه یکره اهـ(1/ 595)۔