خواتین کے مخصوص مسائل

ماہواری سے قبل خلافِ عادت آنے والا خون حیض شمار ہوگا یا استحاضہ؟

فتوی نمبر :
59816
| تاریخ :
2006-04-25
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

ماہواری سے قبل خلافِ عادت آنے والا خون حیض شمار ہوگا یا استحاضہ؟

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک عورت جس کی عادت متعین ہےکہ ہرماہ کے آخر میں اس کو سات یوم ماہواری آتی ہے، لیکن اس بار اپنی عادت سے پہلے چار یوم سرخی جمے ہوئے خون کی شکل میں نظر آئی ہے، پھر مکمل طور پر پاک ہوئی اور ایک ہفتہ پاکی کے بعد حسبِ سابق اپنی عادت کے دنوں میں پھر ماہواری آئی، اب پوچھنا یہ ہے کہ یہ تمام خون حیض شمار ہوگا یا استحاضہ؟ اور اس خلافِ عادت خون دیکھنے کی وجہ سے اس کی عادت وہی پہلے والی ہوگی یا بدل جائےگی؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور خاتون کے خلافِ عادت چار یوم استحاضہ کے ہیں اور اِن ایام کی نمازوں کی قضاء اُس کے ذمہ لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الفتاوى الهندية: أن الطهر المتخلل بين الدمين إذا كان أقل من خمسة عشر يوما لم يفصل وكثير من المتأخرين أفتوا بهذه الرواية(إلی قوله) وإن جاوز العشرة ففي المبتدأة حيضها عشرة أيام وفي المعتادة معروفتها في الحيض حيض والطهر طهر. هكذا في السراج الوهاج اھ (1/ 37)۔
وفیها أیضاً: فإن رأت بين طهرين تامين دما لا على عادتها بالزيادة أو النقصان أو بالتقدم والتأخر أو بهما معا انتقلت العادة إلى أيام دمها حقيقيا كان الدم أو حكميا هذا إذا لم يجاوز العشرة فإن جاوزها فمعروفتها حيض وما رأت على غيرها استحاضة فلا تنتقل العادة هكذا في محيط السرخسي اھ(1/ 39)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59816کی تصدیق کریں
0     1171
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات