نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے متعلق مختلف سوالات

فتوی نمبر :
59620
| تاریخ :
2004-05-20
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے متعلق مختلف سوالات

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام درجِ ذیل مسائل کے بارے میں کہ:
1. نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد میت کے سامنے دعا کے لۓ ہاتھ اُٹھانا جائز ہے یا ناجائز؟
2. نمازِ جنازہ قبرستان میں پڑھنا جائز ہے یا ناجائز؟
3. نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد میت کو اُٹھا کر قبرستان جب لے جاتے ہیں تو قبرستان پہنچنے سے پہلے راستے میں رکھ کر دوبارہ اُٹھا کر قبرستان لے جانا جائز ہے یا ناجائز؟ جبکہ بعض لوگ راستہ میں میت رکھنے کو لازم سمجھتے ہیں اور ان کا عقیدہ یہ ہوتا ہے کہ اس عمل سے مُردے کی قبر ٹھنڈی ہو جاتی ہے؟
4. نمازِ جنازہ میں سورۃِ فاتحہ پڑھنا جائز ہے یا ناجائز؟ بیّنوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

1. نمازِ جنازہ خود دعا ہے اس کے بعد دفن سے پہلے مُروّجہ طریقہ کے مطابق کوئی دوسری دُعا منقول نہیں، لہٰذا اس دعا کے اہتمام سے احتراز لازم ہے۔
2. اگر کسی قبرستان میں نمازِ جنازہ کے لیے باضابطہ علیحدہ جگہ کا انتظام ہو یا انتظام تو نہ ہو، مگر سامنے قبر نہ ہونے یا دیوار وغیرہ کے حائل ہونے کی وجہ سے قبروں کی پوجا کرنے والوں کے ساتھ مشابہت لازم نہ آتی ہو تو بلاشبہ جائز اور درست ہے۔
3. سوال میں مذکور عمل کو اگر لازم سمجھ کر مذکور اعتقاد کے ساتھ کیا جاتا ہو تو قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر سے اس کا ثبوت نہ ہونے کی وجہ سے یہ بدعتِ محض اور ناجائز عمل ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔
4. اگر محض دعا کے طور پر پڑھ لیا جائے تو اس کی گنجائش ہے، قراءت کے طور پر پڑھنے سے احتراز چاہیۓ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی مرقاة المفاتيح: ولا يدعو للميت بعد صلاة الجنازة لأنه يشبه الزيادة في صلاة الجنازة. (3/ 1213)۔
وفی خلاصة الفتاویٰ: ولا یقوم بالدعاء فی قراءة القرآن لأجل المیت بعد الصلٰوة الجنازة وقبلھا اھ (۱/۲۲۵)۔
وفی الدر المختار: (و) أما (المتخذ لصلاة جنازة أو عيد) فهو (مسجد في حق جواز الاقتداء) (1/ 657)۔
وفیه ایضا: وكذا تكره في أماكن كفوق كعبة وفي طريق ومزبلة ومجزرة اھ (1/ 379)۔
وفي رد المحتار: (قوله: ومقبرة) مثلث الباء ح. واختلف في علته، فقيل لأن فيها عظام الموتى وصديدهم وهو نجس وفيه نظر وقيل لأن أصل عبادة الأصنام اتخاذ قبور الصالحين مساجد، وقيل لأنه تشبه باليهود، وعليه مشى في الخانية، ولا بأس بالصلاة فيها إذا كان فيها موضع أعد للصلاة وليس فيه قبر ولا نجاسة كما في الخانية ولا قبلته إلى قبر ،حلية اھ(1/ 380)۔
وفی مشكاة المصابيح: وعن أبي هريرة رضي الله عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «أسرعوا بالجنازة فإن تك صالحة فخير تقدمونها إليه وإن تك سوى ذلك فشر تضعونه عن رقابك» اھ(1/ 521)۔
و فی الدر: صاحب بدعة وهي اعتقاد خلاف المعروف عن الرسول اھ وفی رد المحتار: تعريف الشمني لها بأنها ما أحدث على خلاف الحق المتلقى عن رسول الله - صلى الله عليه وسلم - من علم أو عمل أو حال بنوع شبهة واستحسان، وجعل دينا قويما وصراطا مستقيما اهـ فافهم اھ(1/560)۔
وفی الفتاوى الهندية: ولو قرأ الفاتحة بنية الدعاء فلا بأس به وإن قرأها بنية القراءة لا يجوز؛ لأنها محل الدعاء دون القراءة، كذا في محيط السرخسي. (1/ 164)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59620کی تصدیق کریں
0     905
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات