امامت و جماعت

ایک مصلی و جائے نماز میں ایک وقت میں یکے بعد دیگرے نماز باجماعت کا اہتمام

فتوی نمبر :
59502
| تاریخ :
2003-02-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

ایک مصلی و جائے نماز میں ایک وقت میں یکے بعد دیگرے نماز باجماعت کا اہتمام

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ ایک چھوٹی سی مسجد ہے جو فیکٹری میں واقع ہے اور اس میں نمازیوں کی تعداد بہت زیادہ ہے جس کیلئے موجود مسجد ناکافی ہے جس کی وجہ سے مذکور مسجد میں نماز کی تین جماعتیں ہوتی ہیں اور ہر ایک کا وقت اور امام الگ ہوتا ہے کیا ایسا کرنا ازروئے شریعت درست ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

مذکور جگہ اگر محض جائے نماز ہو جو فیکٹری کے ملازمین کی سہولت کی خاطر بنائی گئی ہو اور اسے مزید کشادہ کرنے کی کوئی گنجائش نہ ہو، تو اس صورت میں ایک وقت میں مذکور طریقہ پر یکے بعد دیگرے نماز باجماعت کا اہتمام کرسکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الشامیۃ: (قولہ یکرہ) یکرۃ تکرار الجماعۃ فی مسجد محلۃ باذان واقامۃ۔ الخ (ج۱، ص۵۵۳) وکذا فی الہندیۃ: (ج۱، ص۸۳)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59502کی تصدیق کریں
0     507
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات