امامت و جماعت

حنفی مسلک کے لوگوں کا شافعی مسلک کے امام کے پیچھے نماز کا حکم

فتوی نمبر :
59499
| تاریخ :
2003-02-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

حنفی مسلک کے لوگوں کا شافعی مسلک کے امام کے پیچھے نماز کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ان مسائل کے بارے میں کہ :
(۱) اگر امام شافعی المسلک ہو اور مقتدی حنفی المسلک ہو اور مذکورہ امام کا خون نکلنے سے وضو ٹوٹ گیا ہو (اگرچہ شافعی مسلک کے لحاظ سے خون کی وجہ سے وضو ناقص نہیں ہوتا) تو کیا حنفی مقتدیوں کی نماز ایسے امام کے پیچھے درست ہے یا نہیں؟
(۲) اور بالعکس اگر مذکورہ امام کا اس کے اپنے مسلک کے لحاظ سے وضو نہ ہو لیکن حنفی مقتدیوں کے نزدیک اس کا وضو قائم ہے تو اس صورت میں حنفی مقتدیوں کی نماز ہوگی یا نہیں؟
جواب دے کر ثوابِ دارین کے مستحق ہوں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱، ۲) مذکور دونوں صورتوں میں ایک دوسرے کی اقتداء جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و فی ردالمحتار : و الذی یمیل الیہ القلب عدم کراہۃ الاقتداء بالمخالف ما لم یکن غیر مراع فی الفرائض لان کثیرا من الصحابۃ و التابعین کانوا أئمۃ مجتہدین و ہم یصلون خلف امام واحد مع تباین مذاہبہم۔(ج۱، ص۵۶۴)۔
و فی الدر : و الصغری ربط صلوٰۃ المؤتم بالامام بشروط عشرۃ( الی قولہ) و صحۃ صلوٰۃ امامہ الخ و قال الشامی تحت (قوله وصحة صلاة إمامه) فلو تبين فسادها فسقا من الإمام أو نسيانا لمضي مدة المسح أو لوجود الحدث أو غير ذلك لم تصح صلاة المقتدي لعدم صحة البناء؛ و كذا لو كانت صحيحة في زعم الإمام فاسدة في زعم المقتدى لبنائه الفاسد في زعمه فلا يصح،(ج۱، ص۵۵۱) ۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59499کی تصدیق کریں
0     2113
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات