کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام ومفتیانِ عظام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر کسی کو لیکوریا کی شکایت ہو تو ایسی حالت میں اگر ذہن میں بُرے بُرے خیالات آئیں اور ان خیالات کو زائل کرنے کی حالت میں مخصوص مقام سے کچھ رطوبت نکلے تو آیا اس صورت میں غسل فرض ہوگیا یا نہیں؟
لیکوریا کی رطوبت، اسی طرح وہ رطوبت جو محض خیالاتِ فاسدہ کی وجہ سے خارج ہو، اُس کے لۓ صرف وضو ہی کافی ہے اور غسل کرنا فرض نہیں ہے، البتہ ان رطوبات کے داغ دھونا لازمی ہیں۔
فی الدر المختار: (لا) عند (مذي أو ودي) بل الوضوء منه ومن البول جميعا اھ(1/ 165)۔
وفی حاشية ابن عابدين: (قوله: لا عند مذي) أي لا يفرض الغسل عند خروج مذي كظبي بمعجمة ساكنة وياء مخففة على الأفصح، وفيه الكسر مع التخفيف والتشديد، وقيل هما لحن، ماء رقيق أبيض يخرج عند الشهوة لا بها، وهو في النساء أغلب اھ(1/ 165)۔
وفي الدر المختار: وفي المجتبى أولج فنزع فأنزل لم يطهر إلا بغسله لتلوثه بالنجس انتهى أي: برطوبة الفرج، فيكون مفرعا على قولهما بنجاستها اھ(1/ 312)۔
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0