امامت و جماعت

امام کی غیبت کرنے سے کیا سابقہ عبادتیں اور نمازیں ضائع ہوجائیں گی؟

فتوی نمبر :
59272
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / نماز / امامت و جماعت

امام کی غیبت کرنے سے کیا سابقہ عبادتیں اور نمازیں ضائع ہوجائیں گی؟

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلے میں کہ زید بکر کی امامت بھی کررہے ہیں اورکافی عرصہ بکر نے زیدکے پیچھے اقتداء میں نماز بھی پڑھی ہے، اب بکر زید کے خلاف باتیں کرتا ہے، زید کی غیر موجودگی میں زید کی غیبت قباحت وغیرہ بھی بیان کرتا ہے، اب شرع میں بکر کیلئے کیا حکم ہے؟ اور بکر کے سابقہ عبادت کا کیا حال ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

غیب کرنا گناہِ گبیر ہے جس سے احتراز بہرحال لازم ہے، تاہم اس گناہ کی وجہ سے زید کی اقتداء میں ادا کی گئی بکر کی سابقہ نمازیں متاثر نہیں ہوئیں، البتہ بکر کو چاہئے کہ اس گناہِ کبیرہ سے احتراز کرے اور زید سے معذرت بھی کرے۔

مأخَذُ الفَتوی

قال تعالٰی: ولا یغتب بعضکم بعضًا أیحب احدکم أن یأکل لحم اخیہ میتًا فکرہتموہ۔ الآیۃ: (سورۃ الحجرات،ایۃ:۱۲) …………… واﷲ اعلم!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59272کی تصدیق کریں
1     559
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات