کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس بارے میں کہ ایک آدمی مسافر ہے اور سفر میں جارہا ہے وہ آدمی جب سفر سے واپس آئے، اگر یہ اپنے گاؤں کو پہنچ گیا اس کا سفر ختم ہوا یا اپنے محلے اور اپنے گھر پہنچ گیا تو اس کا سفر ختم ہوگا؟ یہ آدمی سفرانہ نماز کہاں پڑھے گا اپنے حلقہ میں یا اپنے گھر میں پڑھے گا؟
مسافر جب اپنے علاقہ یعنی گاؤں کی آبادی میں داخل ہوجائے تو ( اس کا سفر اختتام پذیر ہوجاتاہے)پھر اس پرمقیم والے تمام احکامات جاری ہوتے ہیں، اپنے محلے یا اپنے گھر تک پہنچ جانا ضروری نہیں۔
وفی الفتاوٰی العالمگیریۃ:
وکذا اذا عاد من سفرہ الی مصرہ لم یتم حتی یدخل العمران۔(ج۱، ص۱۳۹) واﷲ اعلم!
بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 0اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات
یونیکوڈ کفر و موجب کفر 1