امامت و جماعت

تین منزلہ مسجد میں امام کا درمیانی منزل پر امامت کرانا

فتوی نمبر :
59195
| تاریخ :
2000-09-08
عبادات / نماز / امامت و جماعت

تین منزلہ مسجد میں امام کا درمیانی منزل پر امامت کرانا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس بارے میں کہ ہمارے محلہ میں جو مسجد ہے تین منزلہ ہے ، اس میں امام صاحب بیچ میں کھڑے ہوتے ہیں اور بعض مقتدی اعلیٰ میں رہتے ہیں اور بعض مقتدی اسفل میں رہتے ہیں، کیا اس صورت میں نماز جائز ہوتی ہے یا نہیں؟ از راہِ کرم مسئلہ کو واضح فرمائیں۔ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں مذکور طریقہ پر جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے سے اگر مقتدیوں پر امام کی حالت مشتبہ نہ ہوتی ہو اور نہ ہی مذکور دونوں قسم کے مقتدی امام سے آگے بڑھ کر کھڑے ہوتے ہوں، تو اس طرح جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا بلاکراہت جائز اور درست ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی الفتح القدیر (الکفایۃ) (قولہ ویکرہ ان یکون الامام وحدہ علی الدکان) انما قیدہ بہ لانہ لو کان معہ بعض القوم فلا یکرہ (قولہ وکذٰلک علی القلب) فی ظاہر الروایۃالخ( ج۱، ص۳۶۰)۔
وفی الھندیۃ : ولو قام على سطح المسجد واقتدى بإمام في المسجد إن كان للسطح باب في المسجد ولا يشتبه عليه حال الإمام يصح الاقتداء وإن اشتبه عليه حال الإمام لا يصح كذا في فتاوى قاضي خان وإن لم يكن له باب في المسجد لكن لا يشتبه عليه حال الإمام صح الاقتداء أيضاالخ (ج۱، ص۸۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59195کی تصدیق کریں
0     1136
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات