نماز جنازہ

نماز جنازہ میں چار تکبیر سے زائد تکبیر کہنے کا حکم

فتوی نمبر :
59161
| تاریخ :
2000-09-04
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نماز جنازہ میں چار تکبیر سے زائد تکبیر کہنے کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ:
(۱) جنازہ فرضِ کفایہ ہے، اور یہ چار تکبیر ہے، خدانخواستہ امام صاحب بھول کر پانچویں تکبیر کہہ دیں, تو کیا نمازِ جنازہ پانچ تکبیر میں ہوجائے گی یا نہیں؟ کیونکہ ہم لوگ بے علم ہیں ,معمولی سی غلطی سے الجھن میں پڑجاتے ہیں۔
(۲) ایک مرتبہ نمازِ جنازہ پڑھنے کے بعد دوسری جگہ اُسی میت پر دوبارہ نمازِ جنازہ پڑھ لی جائے ،تو کیا یہ نمازِ جنازہ ہوگئی یا نہیں؟ کیا دوبارہ نمازِ جنازہ پڑھنا مکروہ ہے یا حرام ہے؟
برائے مہربانی قرآن و سنت کی روشنی میں ہمیں مطلع فرمائیں!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) صورتِ مسئولہ میں اگر امام پانچویں تکبیر کہہ دے، تو مقتدیوں کو چاہیئےکہ، اس تکبیر میں امام کا اقتداء نہ کریں، بلکہ انتظار کریں، اور امام کے ساتھ سلام پھیردیں، بہرحال اگر بھول کر کسی نے نمازِ جنازہ میں پانچ تکبیریں کہہ دیں، تو نمازِ جنازہ ادا ہوجائے گی، البتہ آئندہ کیلئے اس سے احتیاط لازم ہے۔
(۲) نمازِ جنازہ کا تکرار جائز نہیں ،البتہ اگر پہلی نمازِ جنازہ میں میت کا کوئی ولی شریک نہ ہوا ہو ، اور وہ اس پر دوبارہ نمازِ جنازہ پڑھنا چاہے، تو ولی کے لئے شرعاً گنجائش ہے کہ، وہ دوبارہ نمازِ جنازہ پڑھ لے، اور یہ پڑھنا خواہ اسی شہر میں ہو یا دوسرے شہر میں بہر صورت جائز ہے، تاہم جن حضرات نے ایک مرتبہ نمازِ جنازہ پڑھ لی ہو ، انہیں دوبارہ جماعت میں شرکت سے اجتناب کرنا چاہیئے۔

مأخَذُ الفَتوی

ففی الخانیة: وإذا کبر الإمام فی صلاۃ الجنازۃ خمسًا عن أبی حنیفة فیه روایتان۔ المختار أن لا یتابعه فی التکبیرۃ الخامسة وینتظر فإذا سلم سلم به اھ(١٩٢/١)
وفي الهندية: ولا یصلی علٰی المیت الا مرۃ واحدۃ والتنفل بصلاۃ الجنازۃ غیر مشروع کذا فی الایضاح (الٰی قوله) ولو صلی علیه الولی و للمیت أولیاء اٰخر بمنزلة لیس لہم ان یعیدوا کذا فی الجوہرة النیرة فان صلّٰی غیر الولی او السلطان اعاد الولی ان شاء کذا فی الہدایة اھ(١٤٣/١)واﷲ اعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59161کی تصدیق کریں
0     1745
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات