تجہیز و تکفین

جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا ثبوت -اور "دوران قرآن " کا حکم

فتوی نمبر :
59125
| تاریخ :
2000-02-02
عبادات / جنائز / تجہیز و تکفین

جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا ثبوت -اور "دوران قرآن " کا حکم

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ:
(۱) ہمارے ہاں یہ رواج عام ہے کہ جب میت اُٹھاکر قبرستان کی طرف لے جاتے ہیں تو جنازہ سے آگے آگے امام مسجد یا اس طرح کا کوئی بزرگ آدمی چالیس قدم شمار کرتا ہے یہ بطورِ ثواب کیا جاتا ہے۔
سوال یہ ہے کہ اس طرح میت کو گھر سے نکالنے میں چالیس قدم شمار کرنے کا قرآن و حدیث میں ثبوت ہے یا کہ نہیں؟ برائے کرم بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔
(۲) ایک دوسرا رواج یہ عام ہے کہ میت کے ساتھ قرآن مجید اور کچھ پیسے رکھے جاتے ہیں جنازہ پڑھنے کے بعد چند آدمی دائرہ بناکر کھڑے ہوتے ہیں اور قرآن مجید کو گھمایا جاتا ہے اس کے بعد وہ پیسے تقسیم کئے جاتے ہیں، اور یہ بھی بطورِ ثواب کیا جاتا ہے، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا قرآن اور حدیث سے ثابت ہے کہ نہیں؟ برائے مہربانی بحوالہ جواب عنایت فرمائیں۔ شکریہ!

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

(۱) حدیث میں چالیس قدم تک میت کو لے جانے کی فضیلت وارد ہوئی ہے البتہ کسی متعین شخص کا کھڑے ہوکر شمار کرنا اس کا کہیں ثبوت نہیں۔
(۲) قرونِ ثلاثہ مشہود لہا بالخیر میں اس رسم کا کوئی ثبوت نہیں ملتا، لہٰذا یہ بدعت ہے، جو واجب الترک ہے۔ وﷲ اعلم!

مأخَذُ الفَتوی

قال العلامۃ الحصکفیؒ:
(واذ حمل الجنازہ وضع مقدمہا علی یمینہ) عشر خُطوات لحدیث ’’من حمل الجنازۃ اربعین خطوۃ کفرت عنہ اربعین کبیرۃ‘‘۔
قال العلامۃ ابن عابدینؒ:
(قولہ لحدیث من حمل الخ) الاولی تاخیرہ عن قولہ ثم مقدمہا ثم موخرہا،والحدیث المذکور ذکرہ الزیلعی ونقلہ فی البحر عن البدائع وفی شرح المنیۃ ویستحب ان یحملہا من کل جانب اربعین خطوۃ للحدیث المذکور،رواہ ابوبکر النجار (رد المحتار: ج:۲، ص:۲۳۱)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59125کی تصدیق کریں
0     697
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • میت کو دفنانے کے بعد قبر پر اذان دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • مردے کو غسل دینے کا طریقہ

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا ایک دوسرے کی میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا میت کو غسل دینے والے پر غسلِ جنابت لازم ہے؟:

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • شوہر کا بیوی کو غسل دینا

    یونیکوڈ   اسکین   تجہیز و تکفین 0
  • کیا شوہر بیوی کی میت کوغسل دے سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میاں بیوی کا مرنے کے بعد ایک دوسرے کو غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا کوئی زندگی میں ہی کفن خرید سکتاہے؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت کا چہرہ دیکھنا، اور تدفین کے بعد کی تلقین

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • مروّجہ حیلۂ اسقاط کے بارے اہل السنۃ و الجماعۃ کا موقف

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • جنازے کے ساتھ چالیس قدم چلنے والی بات-نماز کے اندر زبان کو حرکت دیے بغیردل دل میں قراءت کرنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • لاش خراب ہوجاۓ تو اس کو غسل اور کفن دینے کا حکم اور طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • قبر میں میت کا چہرہ قبلہ رُخ کرنا اور اس کا مسنون طریقہ

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین کا بعد از وفات ان میں سے زندہ کا دوسرے چھونا-دیکھنا -غسل دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • میت ہوجانے کے بعد کے مختلف احکام

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • زوجین میں سے کسی ایک کے انتقال کی صورت میں ، دوسرےکا اس کی میت کو دیکھنا ،چھونا یا دفنانا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • کیا بیوی کی وفات کے بعد شوہر اسے غسل دے سکتا ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • احرام کی چادروں میں کفن دینے کی وصیت کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • اگر میت کے بیٹے تدفین کے اخراجات از خود برداشت کرے تو س میں کوئی قباحت ہے ؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی کا ایک دوسرے کا منہ دیکھنے اور ایک دوسرے کو غسل دینے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 1
  • غیر محرم مرد کا عورت کی میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نومولود بچے کے مرنے کے بعد اس کی خوراک والی نالی کاٹنے کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل لوگوں کو دکھانے کے لئے میت کا چہرہ کھولنا

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
  • خواجہ سرا کی میت کو غسل کون دےگا؟

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 2
  • جنازہ کے ساتھ چالیس قدم چلنے کا ثبوت -اور "دوران قرآن " کا حکم

    یونیکوڈ   تجہیز و تکفین 0
Related Topics متعلقه موضوعات