مردہ اور میت

بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا

فتوی نمبر :
59026
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / جنائز / مردہ اور میت

بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا

کیا فرماتے ہیں علماءِکرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ کیا خاوند یا بیوی کی فوت ہونے کی صورت میں کیا بیوی اور میاں کا رشتہ ختم ہوجاتا ہے؟ کیا ایک دوسرے کا منہ دیکھ سکتے ہیں؟ کیا شوہر بیوی کے جنازہ کو کندھا دے سکتا ہے؟ کیا شوہر بیوی کو قبر میں اتار سکتا ہے؟ کیا مجبوری میں میاں بیوی کو اور بیوی شوہر کو غسل دے سکتی ہے یا نہیں؟ بینوا توجروا

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر عورت کا انتقال ہوجائے تو خاوند اس کے حق میں اجنبی مرد کے حکم میں ہوجاتا ہے اس لئے کہ نکاح ختم ہوچکا ہوتا ہے، لہٰذا خاوند کا اپنی فوت شدہ بیوی کو غسل دینا یا اسے چھونا جائز نہیں، البتہ اس کا چہرہ دیکھنا یا محارم کی عدمِ موجودگی میں اسے قبر میں اُتارنا جائز اور درست ہے۔
اور اگر خاوند کا انتقال ہوجائے تو عدت ختم ہونے تک بیوی اسی کے نکاح میں رہتی ہے اس لئے اسے اپنے مردہ خاوند کو چھونا، اس کی طرف دیکھنا اور اگر کوئی مرد غسل دینے والا نہ ہو تو اسے غسل دینا بھی جائز ہے، البتہ اگر کوئی عورت غسل دینے والی موجود نہ ہو تو عورت کو مرد غسل نہیں دے سکتا نہ شوہر اور نہ کوئی دوسرا محرم بلکہ اس صورت میں شوہر اپنے ہاتھوں پر کوئی کپڑا وغیرہ لپیٹ کر اسے تیمم کرائے گا۔

مأخَذُ الفَتوی

وفی الدر: ویمنع زوجہا من غسلہا ومسہا لا من النظر إلیہا علی الأصح (إلی قولہ) وہی لا تمنع من ذٰلک أی من تغسیل زوجہا دخل بہا أولا۔ الخ
وقال فی الرد: المرأۃ تغسل زوجہا لإن اباحۃ الغسل مستفادۃ بالنکاح فتبقی ما بقی النکاح۔ الخ (ج۲، ص۱۹۸)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59026کی تصدیق کریں
0     2331
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کی میت کو خوشبو لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 2
  • شوہر کا اپنی بیوی کے میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • تین دن کے بعد تعزیت کے لیے جانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سرد خانہ میں رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • لاوارث لاش میں اسلام وکفر کے علامات کاتعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر مسلم سےمرنے کے بعد کیا کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سمندر میں ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • سماع موتیٰ کے بارے میں جمہور علماء کرام کا مؤقف

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • قبرستان جا کر مردوں کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر پر سورہ بقرہ کے اوّل و آخر کی تلاوت والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا حضورؐ قبر میں زندہ ہیں؟ اور فوت شدہ بزرگوں سے دعا کی درخواست کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کی چارپائی کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر کے سامنے آکر اور ہاتھ اٹھا کر میت کے لیے دعا کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • میت کا چہرہ دیکھنے کا عمل

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازہ لے جاتے وقت میت کا رُخ کس طرف ہونا چاہیے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • اگر بیوی فوت ہو جائےتو شوہر کو دیکھنا چھونا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازے کو دیکھ کر اپنا کاروبار بند کرتے ہوۓ کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیماری کی نمازوں کا فدیہ دینے-مردے کے گھر میں آگ جلانے-اور قبر پر کتبہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کیلئے بیوی کو غسل دینے اور چہرہ دیکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • حائضہ اور جُنبی کا میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کو دو دفعہ غسل دینا- کفن پہ عہد نامہ لکھنا یا رکھنا- سگریٹ نوشی کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا قبر سے خوشبو کا آنا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
Related Topics متعلقه موضوعات