مردہ اور میت

لاوارث لاش میں اسلام وکفر کے علامات کاتعین کرنا

فتوی نمبر :
5741
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / مردہ اور میت

لاوارث لاش میں اسلام وکفر کے علامات کاتعین کرنا

السلام علیکم! اگر ایک انسان کی لاش ملتی ہے تو کیسے پتا چلے گا کہ وہ مسلمان ہے یا غیر مسلم، کیا کوئی طریقہ ہے؟ مرد و عورت دونوں کے کیس میں بتا دیجیے، میرے خیال سے تو نا ممکن ہے ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

علامات سے پتا چلے گا کہ لاش مسلمان کی ہے یا کافر کی ہے ، علامات اسلام ختنہ ہوا ہونا ، خضاب کا لگا ہوا ہونا ، زیر ناف بالوں کا صاف ہونا ، دار الاسلام میں پایا جانا وغیرہ، اگر ان میں سے کوئی ایک علامت پائی جائے تو تجہیز و تکفین کے بعد نماز جنازہ پڑھی جائے گی اور مسلمانوں کے قبرستان میں دفن کیا جائے گا ، علامات کفر زنار کا جسم میں پڑا ہوا ہونا، ختنہ کا نہ ہونا ، دار الحرب میں ہونا، زیر ناف بالوں کا صاف نہ ہونا ، خضاب لگا ہوا نہ ہونا وغیرہ ہیں۔ ان علامات کی بناء پر اسے غیر مسلم سمجھتے ہوئے اس پر نماز جنازہ پڑھے بغیر اُن کے قبرستان میں دفنا دیا جائے گا، جبکہ عورتوں میں ختنہ کے علاوہ باقی علامات کے ذریعے پہچان ممکن ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في حاشية ابن عابدين: (قوله فإن في دارنا إلخ) أفاد بذكر التفصيل في المكان بعد انتفاء العلامة أن العلامة مقدمة وعند فقدها يعتبر المكان في الصحيح لأنه يحصل به غلبة الظن كما في النهر عن البدائع. وفيها أن علامة المسلمين أربعة الختان والخضاب ولبس السواد وحلق العانة اهـ قلت: في زماننا لبس السواد لم يبق علامة للمسلمين اھ (2/ 200)
وفي الفتاوى التاتارخانية : وعلامات الكفار : الزنار وعدم الختان أو كونه في مصر من أمصار الكفار أو قرية من قرى الكفار ، ولا يشترط الجمع بين السيماء و المكان يعمل بالسيماء بدون المكان ويعمل بالمكان بدون السيماء م : وإذا وجد قتيل في دار الاسلام وعليه زنا رو فى حجره مصحف لا يصلى عليه لأن المسلم في دار الاسلام لا يعقد الزنار أصلاً - أما الكافر في دار الاسلام قد يقرأ القرآن، أما المسلم قد يعقد الزنار على نفسه في دار الحرب لمصلحة يرى فى ذلك (إلى قوله) ولو وجد في دار الاسلام میت غير مختون و علیه زنار مشدود لم يصل عليه - (ص: ۱۸۱ )

واللہ تعالی اعلم بالصواب
فہیم الدین اسلام عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 5741کی تصدیق کریں
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کی میت کو خوشبو لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 2
  • شوہر کا اپنی بیوی کے میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • تین دن کے بعد تعزیت کے لیے جانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سرد خانہ میں رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • لاوارث لاش میں اسلام وکفر کے علامات کاتعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر مسلم سےمرنے کے بعد کیا کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سمندر میں ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • سماع موتیٰ کے بارے میں جمہور علماء کرام کا مؤقف

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • قبرستان جا کر مردوں کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر پر سورہ بقرہ کے اوّل و آخر کی تلاوت والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا حضورؐ قبر میں زندہ ہیں؟ اور فوت شدہ بزرگوں سے دعا کی درخواست کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کی چارپائی کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر کے سامنے آکر اور ہاتھ اٹھا کر میت کے لیے دعا کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • میت کا چہرہ دیکھنے کا عمل

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازہ لے جاتے وقت میت کا رُخ کس طرف ہونا چاہیے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • اگر بیوی فوت ہو جائےتو شوہر کو دیکھنا چھونا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازے کو دیکھ کر اپنا کاروبار بند کرتے ہوۓ کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیماری کی نمازوں کا فدیہ دینے-مردے کے گھر میں آگ جلانے-اور قبر پر کتبہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کیلئے بیوی کو غسل دینے اور چہرہ دیکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • حائضہ اور جُنبی کا میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کو دو دفعہ غسل دینا- کفن پہ عہد نامہ لکھنا یا رکھنا- سگریٹ نوشی کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا قبر سے خوشبو کا آنا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
Related Topics متعلقه موضوعات