مردہ اور میت

کیا حضورؐ قبر میں زندہ ہیں؟ اور فوت شدہ بزرگوں سے دعا کی درخواست کرنا

فتوی نمبر :
18532
| تاریخ :
2020-10-26
عبادات / جنائز / مردہ اور میت

کیا حضورؐ قبر میں زندہ ہیں؟ اور فوت شدہ بزرگوں سے دعا کی درخواست کرنا

کیا حضورﷺ قبر میں زندہ ہیں؟ کیونکہ کچھ لوگ کہتے ہیں شہید سے زیادہ درجہ ہے اُن کا، کیا اُن کو رزق ملتا ہے؟ اللہ کے نیک بندے جو مر چکے ہیں، وہ دعا کرسکتے ہیں لوگوں کیلیے؟ جیسا کہ لوگ مزاروں پر جاکر اُن سے دُعا مانگتے ہیں ، کیا چادر چڑھانا قبروں پر جائز ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اس میں کوئی شک نہیں کہ نبی کریم ﷺکو اپنی قبرِاطہر میں جو حیات حاصل ہے، وہ شہداء کی حیات سے بدر جہا زیادہ ہے اور اُن کو رزق بھی دیا جاتاہے، مگر ان کی یہ حیات برزخی ہے عام آدمی کو اس حیات دنیوی میں اس کا شعور نہیں ہوتا، جبکہ اللہ والوں یا عام قبور پر چادریں چڑھانا ناپسندیدہ اور مکروہ عمل ہے، اس سے احتراز چاہیے ۔
جہاں تک بزرگوں سے دعاؤں کی درخواست کا تعلق ہے، ان کی زندگی میں اُن کے پاس جاکر دعا کی درخواست کرنا بلاشبہ جائز اور درست ہے، مگر اُن کی موت کے بعد قبر کے پاس اس طرح درخواست کر نے میں شائبہ شرک ہے،جس سے احتراز لازم ہے ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی زوائد مسند أبی یعلیٰ: عن انس بن مالك أن رسول اللہ - صلی اللہ علیه وسلم - قال: الأنبیاء أحیاء فی قبورھم یصلون ۔(2/147)۔
قال الحافظ ابن حجر بعد ۔۔۔ الأحادیث فی حياة الأنبياء، قلت وإذا ثبت أنهم أحیاء من حیث العقل فإنہ یقویہ من حیث النظر کون الشهداء أحیاء بنص القرآن والأنبیاء أفضل من الشہداء اھ (۶/ ۳۸۸)
و فی رد المحتار:[تتمة] كره بعض الفقهاء وضع الستور والعمائم والثياب على قبور الصالحين والأولياء قال في فتاوى الحجة وتكره الستور على القبور اهـ. ( ۶/ ۳۶۳)
قال اللہ تعالیٰ: ﴿ذٰلِكَ بِاَنَّ اللہَ ہُوَالْحَقُّ وَاَنَّ مَا يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ ہُوَالْبَاطِلُ وَاَنَّ اللہَ ہُوَالْعَلِيُّ الْكَبِيْرُ﴾ الحج:[ ٦٢ ]
و فی مشكاة المصابيح: وعن عائشة رضي الله عنها أن رسول الله - صلى الله عليه وسلم- قال في مرضه الذي لم يقم منه : "لعن الله اليهود والنصارى اتخذوا قبور أنبيائهم مساجد۔ متفق عليه ( ۱/ ۱۵۷) واللہ أعلم بالصواب!

واللہ تعالی اعلم بالصواب
خانزادہ میرام عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 18532کی تصدیق کریں
0     1756
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کی میت کو خوشبو لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 2
  • شوہر کا اپنی بیوی کے میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • تین دن کے بعد تعزیت کے لیے جانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سرد خانہ میں رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • لاوارث لاش میں اسلام وکفر کے علامات کاتعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر مسلم سےمرنے کے بعد کیا کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سمندر میں ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • سماع موتیٰ کے بارے میں جمہور علماء کرام کا مؤقف

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • قبرستان جا کر مردوں کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر پر سورہ بقرہ کے اوّل و آخر کی تلاوت والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا حضورؐ قبر میں زندہ ہیں؟ اور فوت شدہ بزرگوں سے دعا کی درخواست کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کی چارپائی کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر کے سامنے آکر اور ہاتھ اٹھا کر میت کے لیے دعا کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • میت کا چہرہ دیکھنے کا عمل

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازہ لے جاتے وقت میت کا رُخ کس طرف ہونا چاہیے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • اگر بیوی فوت ہو جائےتو شوہر کو دیکھنا چھونا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازے کو دیکھ کر اپنا کاروبار بند کرتے ہوۓ کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیماری کی نمازوں کا فدیہ دینے-مردے کے گھر میں آگ جلانے-اور قبر پر کتبہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کیلئے بیوی کو غسل دینے اور چہرہ دیکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • حائضہ اور جُنبی کا میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کو دو دفعہ غسل دینا- کفن پہ عہد نامہ لکھنا یا رکھنا- سگریٹ نوشی کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا قبر سے خوشبو کا آنا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
Related Topics متعلقه موضوعات