قبر سے خوشبو کا آنا سچ ہوتا ہے ؟ اسلام میں اس کے بارے میں کیا حکم ہے، یہ حقیقت ہوتا ہے؟
واضح ہو کہ قبر سے خوشبو کا آنا ممکن ہے اور روایات میں اس کا ثبوت بھی ملتا ہے، چنانچہ اگر کسی نیک صالح شخص کی قبر کی مٹی سے خرقِ عادت خوشبو آئے تو یہ اس کی کرامت شمار ہو گی اور ظاہری طور پر یہ اس کے عند اللہ مقبول ہونے کی علامت شمار ہوتی ہے، لیکن محض قبر سے خوشبو کا آنا اس انسان کے زندگی کے ہر عمل کے قابل قبول ہونے کی دلیل نہیں، بلکہ در حقیقت اخروی کامیابی کا معیار دنیاوی زندگی میں صحیح عقائد کی پیروی اور نیک اعمال پر کار بند رہنا ہے،لہذا فقط قبر سے خوشبو آنے کو کسی کی نجات کا ذریعہ نہیں قرار دیا جا سکتا۔
ففي فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل: حدثنا عبد الله قال: حدثني أبي، قال حدثنا يزيد قال: حدثنا محمد بن عمرو قال: حدثني محمد بن المنكدر، عن محمد بن شرحبيل، وقال يزيد مرة: شرحبيل «إن رجلا أخذ من تراب قبر سعد قبضة يوم دفن، ففتحها بعد فإذا هي مسك» اھ (2/ 822)
انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا
یونیکوڈ مردہ اور میت 0بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا
یونیکوڈ مردہ اور میت 0بیماری کی نمازوں کا فدیہ دینے-مردے کے گھر میں آگ جلانے-اور قبر پر کتبہ لگانے کا حکم
یونیکوڈ مردہ اور میت 0