کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام کہ آج کل جو رواج چل پڑا ہے کہ جب جنازہ گلیوں سے ہوتا ہوا قبرستان کی طرف جاتا ہے تو راستے میں موجود دکانوں کے شٹر نیچے کر دیے جاتے ہیں اور لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں، حالانکہ ان کی جنازہ کے ساتھ جانے کی نیت بھی نہیں ہوتی ؟ اس کی شرعی حیثیت پر روشنی ڈالیں۔
جنازو کو دیکھ کر اپنا کاروبار بند کر کے کھڑے ہونا شرعاً ضروری نہیں، نہ ہی یہ طریقہ شرعی طور پر درست ہے، اس لئے اس سے احتراز چاہیۓ، البتہ جو لوگ جنازہ کے ساتھ قبرستان جانا چاہتے ہوں تو ان کے لۓ مذکور طریقہ اختیار کرنا بھی درست ہے۔
كما في سنن ابي داود : عن علي بن أبي طالب رضي الله عنه أن النبي ﷺ قام في الجنازة ثم قعد بعد اھ (2/99)۔
و فى الدر المختار : (و لا يقوم من في المصلى لها إذا رآها) قبل وضعها و لا من مرت عليه هو المختار ، و ما ورد فيه منسوخ زيلعي اھ (2/ 232)۔
انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا
یونیکوڈ مردہ اور میت 0بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا
یونیکوڈ مردہ اور میت 0بیماری کی نمازوں کا فدیہ دینے-مردے کے گھر میں آگ جلانے-اور قبر پر کتبہ لگانے کا حکم
یونیکوڈ مردہ اور میت 0