مردہ اور میت

انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا

فتوی نمبر :
59003
| تاریخ :
1995-02-02
عبادات / جنائز / مردہ اور میت

انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا

کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ اگر شوہر کا انتقال ہوجائے تو کیا بیوی اس کو غسل دے سکتی ہے؟ اور کیا اپنے شوہر کو دیکھ سکتی ہے؟ اس کے برعکس اگر بیوی کا انتقال ہوجائے تو کیا شوہر غسل دے سکتا ہے اور کیا اس کو دیکھ سکتا ہے؟
اگر شوہر اپنی بیوی کو مرنے سے پہلے وصیت کرجائے کہ مجھے غسل دے دینا تو کیا یہ صحیح ہے؟ اس پر عمل کرنا واجب ہے ؟ اور اس کے برعکس بیوی اپنے شوہر کو وصیت کرجائے غسل کا تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

اگر کوئی مرد غسل دینے والا موجود نہ ہو تو بیوی بھی اپنے خاوند کو غسل دے سکتی ہے، اگر خاوند بیوی کے غسل دینے کی وصیت کرجائے تو اس کا پورا کرنا لازم اور ضروری نہیں، اور اگر بیوی کا انتقال ہوجائے تو مرد ’’خاوند‘‘ بیوی کو دیکھ سکتا ہے مگر چُھو نہیں سکتا، اسی طرح نہلانے والی کوئی عورت موجود نہ ہو تو خاوند بیوی کو غسل بھی نہیں دے سکتا، عورت کو غسل دینا نہ خاوند کیلئے جائز ہے اور نہ دیگر محارم کیلئے بلکہ ایسی صورت میں خاوند اسے تیمم کرادے، ہاں تیمم کرانے کیلئے اس کے ہاتھوں اور منہ کو دیکھنا جائز ہے، مگر ان کو چُھونا اور مَس کرنا درست نہیں، بلکہ ہاتھ پر کپڑا وغیرہ لپیٹ کر تیمم کرائے، اور اگر بیوی خاوند کے غسل دینے کی وصیت کرجائے تب بھی اس وصیت پر عمل کرنا جائز نہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

(والمرء ۃ تغسل زوجہا بخلافہ) أی الرجل فإنہ لا یغسل زوجتہ لا نقطاع النکاح وإذا لم توجد امراءۃ لتغسیلہا ییممہا ولیس علیہ غض بصرہ عن ذرا عیہا بخلاف الأجنبی۔(مراقی الفلاح: ص۱۴۰،۱۴۱)-
(قولہ والفتویٰ علی بطلان الوصیۃ) عزاہ فی الہندیۃ إلٰی المضمرات ’’أی لو أوصٰی بان یصلی علیہ غیر من لہ حق التقدم أو بان یغسلہ فلان لا یلزم تنفیذ وصیتہ(رد المحتار المعروف بالشامی: ج۳، ص۲۲۱)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 59003کی تصدیق کریں
0     3854
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کی میت کو خوشبو لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 2
  • شوہر کا اپنی بیوی کے میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • تین دن کے بعد تعزیت کے لیے جانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سرد خانہ میں رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • لاوارث لاش میں اسلام وکفر کے علامات کاتعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر مسلم سےمرنے کے بعد کیا کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سمندر میں ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • سماع موتیٰ کے بارے میں جمہور علماء کرام کا مؤقف

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • قبرستان جا کر مردوں کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر پر سورہ بقرہ کے اوّل و آخر کی تلاوت والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا حضورؐ قبر میں زندہ ہیں؟ اور فوت شدہ بزرگوں سے دعا کی درخواست کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کی چارپائی کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر کے سامنے آکر اور ہاتھ اٹھا کر میت کے لیے دعا کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • میت کا چہرہ دیکھنے کا عمل

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازہ لے جاتے وقت میت کا رُخ کس طرف ہونا چاہیے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • اگر بیوی فوت ہو جائےتو شوہر کو دیکھنا چھونا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازے کو دیکھ کر اپنا کاروبار بند کرتے ہوۓ کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیماری کی نمازوں کا فدیہ دینے-مردے کے گھر میں آگ جلانے-اور قبر پر کتبہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کیلئے بیوی کو غسل دینے اور چہرہ دیکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • حائضہ اور جُنبی کا میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کو دو دفعہ غسل دینا- کفن پہ عہد نامہ لکھنا یا رکھنا- سگریٹ نوشی کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا قبر سے خوشبو کا آنا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
Related Topics متعلقه موضوعات