مردہ اور میت

میت کو دو دفعہ غسل دینا- کفن پہ عہد نامہ لکھنا یا رکھنا- سگریٹ نوشی کا حکم

فتوی نمبر :
4779
| تاریخ :
2008-07-12
عبادات / جنائز / مردہ اور میت

میت کو دو دفعہ غسل دینا- کفن پہ عہد نامہ لکھنا یا رکھنا- سگریٹ نوشی کا حکم

۱۔ کیا مردے کو دو دفعہ غسل دینا جائز ہے ؟
۲۔ مردے کے کفن پہ عہد نامہ لکھنے یا رکھنے کے بارے میں شرعی وضاحت فرمائیں۔
۳۔ برائے مہربانی مجھے سگریٹ کے جائز یا ناجائز ہونے کے بارے میں اسلامی نقطہ نظر بیان فرمائیں۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

۱۔مرد ے کو بلا وجۂ شرعی دوسری مرتبہ غسل دینا جائز نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔
۲۔میت کے کفن پر آیۃ الکرسی، کلمہ طیبہ یا دیگر متبرک کلمات جس میں عہد نامہ بھی داخل ہے، اس کا لکھنا یا اس طرح کی کوئی تحریر اس کے پاس رکھنا، اس کلام کی بے ادبی کو شامل ہونے کی بناء پر درست نہیں، اس سے بھی احتراز لازم ہے۔
۳۔اگر چہ محض سگریٹ نوشی نا جائز و حرام نہیں، بلکہ ایک مباح امر ہے، مگر اس سے کسی قسم کا جسمانی و روحانی معتد بہ فائدہ حاصل نہیں ہوتا ، نیز مضرِ صحت ہونے کے ساتھ ساتھ منہ میں رائحہ کریہہ بھی پیدا کرتی ہے , جس کی بناء پر اس سے احتراز ہی چاہیئے اور اگر سگریٹ میں کوئی نشہ آور چیز ستعمال کی جائے، جیسے افیون اور چرس وغیرہ تو اس صورت میں اس کا استعمال بلاشبہ ناجائز اور اس کا ترک واجب ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی البحر الرائق : (قوله و لم يعد غسله) لأن الغسل عرفناه بالنص ، و قد حصل مرة اھ (2/ 186)-
و في حاشية ابن عابدين : و قد أفتى ابن الصلاح بأنه لا يجوز أن يكتب على الكفن يس و الكهف و نحوهما خوفا من صديد الميت و القياس المذكور ممنوع لأن القصد ثم التمييز و هنا التبرك ، فالأسماء المعظمة باقية على حالها فلا يجوز تعريضها للنجاسة ، و القول بأنه يطلب فعله مردود لأن مثل ذلك لا يحتج به إلا إذا صح عن النبي - صلى الله عليه و سلم - طلب ذلك و ليس كذلك اهـ (2/ 246)-
و فیه أیضاً : فالذي ينبغي للإنسان إذا سئل عنه سواء كان ممن يتعاطاه أو لا كهذا العبد الضعيف و جميع من في بيته أن يقول هو مباح ، لكن رائحته تستكرهها الطباع ؛ فهو مكروه طبعا لا شرعا (إلی قوله) و يؤخذ منه كراهة التحريم في المسجد للنهي الوارد في الثوم و البصل و هو ملحق بهما اھ (6/ 459)-
و فی الدر المختار : (و يحرم أكل البنج و الحشيشة) هي ورق القتب (و الأفيون) لأنه مفسد للعقل اھ (6/ 457)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عبد الوحید جمال عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 4779کی تصدیق کریں
0     559
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • عورت کی میت کو خوشبو لگانا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 2
  • شوہر کا اپنی بیوی کے میت کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • تین دن کے بعد تعزیت کے لیے جانا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سرد خانہ میں رکھنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • لاوارث لاش میں اسلام وکفر کے علامات کاتعین کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر مسلم سےمرنے کے بعد کیا کیاجائے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • میت کو سمندر میں ڈالنا

    یونیکوڈ   اسکین   مردہ اور میت 0
  • غیر محرم عورت کے جنازے کو کندھا دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • سماع موتیٰ کے بارے میں جمہور علماء کرام کا مؤقف

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • قبرستان جا کر مردوں کو سلام کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر پر سورہ بقرہ کے اوّل و آخر کی تلاوت والی روایت کی تحقیق

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • انتقال کے بعد میاں بیوی میں سے ایک کا دوسرے کو دیکھنا ،غسل دینا یا غسل دینے کی وصیت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا حضورؐ قبر میں زندہ ہیں؟ اور فوت شدہ بزرگوں سے دعا کی درخواست کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بحالتِ مجبوری میاں بیوی میں سے کسی ایک کے فوت ہوجانے کی صورت میں دوسرے کو غسل دینا ، دیکھنا،چھونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کی چارپائی کے پاس قرآن کریم کی تلاوت کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • قبر کے سامنے آکر اور ہاتھ اٹھا کر میت کے لیے دعا کرنا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 1
  • میت کا چہرہ دیکھنے کا عمل

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازہ لے جاتے وقت میت کا رُخ کس طرف ہونا چاہیے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • اگر بیوی فوت ہو جائےتو شوہر کو دیکھنا چھونا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • جنازے کو دیکھ کر اپنا کاروبار بند کرتے ہوۓ کھڑا ہونا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیماری کی نمازوں کا فدیہ دینے-مردے کے گھر میں آگ جلانے-اور قبر پر کتبہ لگانے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • بیوی کے مرنے کے بعد شوہر کیلئے بیوی کو غسل دینے اور چہرہ دیکھنے کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • حائضہ اور جُنبی کا میت کو غسل دینا

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • میت کو دو دفعہ غسل دینا- کفن پہ عہد نامہ لکھنا یا رکھنا- سگریٹ نوشی کا حکم

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
  • کیا قبر سے خوشبو کا آنا حقیقت ہے؟

    یونیکوڈ   مردہ اور میت 0
Related Topics متعلقه موضوعات