کیا فرماتے ہیں علماءِ کرام اس بارے میں کہ (۱) ایک شخص نے اپنی سگی بھتیجی سے زنا کرلیا اور وہ توبہ کرلے تو پھر اب اس کیلئے شرع میں کیا حکم ہے؟ (۲) اگر حائضہ عورت جب وہ حیض کی مدت گزر جانے کے بعد غسل کرے گی تو وہ کیا اپنی شرم گاہ کو انگلی سے صاف کرے گی یا استنجا کرنے سے پاک ہوجائے گی؟
(۱) زنا کرنا انتہائی درجہ گندہ اور قبیح فعل ہے اور اگر یہ فعل اپنے محارم میں سے کسی کے ساتھ ہو تو اس سے اس کی شناعت اور قباحت اور بھی بڑھ جاتی ہے اور اگر اسلامی حکومت ہوتی تو ایسے شخص پر حد بھی جاری کی جاسکتی تھی، لہٰذا صورتِ مسئولہ میں شخصِ مذکور پر واجب ہے کہ اس فعلِ بد کی بناء پر صدقِ دل سے توبہ واستغفار کرے اور آئندہ کیلئے اس قسم کے فعل کے قریب جانے سے بھی قطعاً اجتناب کرے اور اگر شخصِ مذکور اپنے اس فعل قبیح سے باز نہ آئے تو تمام برادری والے اس سے قطع تعلق بھی کرسکتے ہیں۔
(۲) فقط استنجاء کرلینا ہی کافی ہے۔
قولہ تعالیٰ: {یَا اَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَّصُوْحًا}۔
کما فی البحر الرائق: والحاصل أن الواجب علی العاصی فی نفس الامر التوبۃ فیما بینہ وبین اﷲ تعالٰی۔ (ج۵، ص۳)-
کما فی الشامیۃ : ولا یجب ادخالہا الا صبع فی قبلہا وبہ یفتی۔(ج۱، ص۱۱۲)-
وأیضا فیہ: وفی الفتاویٰ التاتار خانیہ نقلا عن العتابیۃ: ولا تدخل المرأۃ إصبعہا فی فرجہا عند الغسل‘‘۔ (ج۱، ص۱۵۰)-
مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 1محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟
یونیکوڈ خواتین کے مخصوص مسائل 0