امامت و جماعت

دو متصل مسجدوں میں باری باری ایک ایک ماہ نماز پڑھنا

فتوی نمبر :
48311
| تاریخ :
2021-11-30
عبادات / نماز / امامت و جماعت

دو متصل مسجدوں میں باری باری ایک ایک ماہ نماز پڑھنا

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
ایک محلہ میں متصل دو مسجدیں ہیں، دونوں میں جماعت بالکل چھو ٹی ہوتی ہے یعنی چند افراد پر مشتمل ہوتی ہے ، محلہ والے چاہتے ہیں اتحاد قائم رکھنے کیلئے چند ماہ ایک ہی مسجد میں جماعت قائم کریں اور پھر چند ماہ دوسری مسجد میں جماعت قائم کریں ، اسکے متعلق حکمِ شرعی کیا ہے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

جب مذکور دونوں مسجدیں الگ الگ مستقل طور پر تعمیر کی گئی ہیں تو اب اہلِ محلہ کے لۓ محض اتحاد قائم کرنے کی غرض سے چند ماہ کسی ایک مسجد میں جماعت قائم کرکے دوسری مسجد کو بالکلیہ خالی چھوڑنا درست نہیں ، اس سے اجتناب لازم ہے، مسجدیت تام ہونے کے بعد اب اہلِ محلہ پر دونوں مسجدیں آباد رکھنا لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : بل و لأهل المحلة منع من ليس منهم عن الصلاة فيه ، و لهم نصب متول . و جعل المسجدين واحدا و عكسه لصلاة لا لدرس ، أو ذكر في المسجد عظة و قرآن ، فاستماع العظة أولى اھ (1/ 662)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 48311کی تصدیق کریں
0     881
Related Fatawa متعلقه فتاوی
Related Topics متعلقه موضوعات