ملازمت

بینک کے کسٹمرز کی تصدیق کرنے والی کمپنی کی ملازمت کا حکم

فتوی نمبر :
47526
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

بینک کے کسٹمرز کی تصدیق کرنے والی کمپنی کی ملازمت کا حکم

میں جس آرگنائزیشن میں کام کرتا ہوں، وہ بینک کے ساتھ منسلک ہے ، اور اس کا کام بینک سے معاہدہ کرنا ہے ، یعنی وہ بینک کے ساتھ منسلک ہے ، اور بینک پراپرٹی کے عوض سود پر قرض دیتا ہے، اور ہماری کمپنی کسٹمر کی آن لائن تصدیق کرتی ہے ، اور میرا کام آن لائن ڈیٹا انٹری کا ہے، تو کیا میں جو کام کرتا ہوں یہ بھی سود کی کمائی میں آئے گا؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی ملازمت کا تعلق اگر براہ راست سودی لین دین یا اس کے ریکارڈ مرتب کرنے کے ساتھ نہ ہو ، بلکہ سائل کا کام فقط آن لائن ڈیٹا انٹری کرنے کا ہو، تو ایسی صورت میں سائل کے لیے مذکور ملازمت اختیار کرنے اور اس سے حاصل شدہ آمدنی کو اپنے استعمال میں لانے کی گنجائش ہو گی، لیکن اگر اس کے علاوہ کوئی اور ذریعہ آمدن تلاش کر کے اختیار کیا جائے تو زیادہ بہتر ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

و في تكملة فتح الملهم: عن جابر قال لعن رسول الله صلى عليه وسلم آكل الربا وموكله وكاتبه وشاهده وقال من سواء ؛ قال الشيخ وقوله صلى الله عليه وسلم وكاتبه لان كتابة الربا اعانة عليه ومن هنا ان التوظف في البنوك الربوية لا يجوز، فان كان عمل المؤظف في البنك ما يعين على الربا كالكتابة أو الحساب فذلك حرام لوجهين الأول اعانة على المعاصية والثانى اخذ الأجرة من المال الحرام، فان معظم دخل البنوك حرام مستجلب بالربا واما اذا كان العمل لا علاقة له بالربا، فانه حرام للوجه الثاني فحسب فاذا وجد بنك معظم دخله حلال جاز فيه التؤظف للنوع الثاني من الاعمال اھ (۱/619)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد رضوان عبد الحلیم عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 47526کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات