نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے بعد ,کس سمت میں مڑا جاۓ ؟

فتوی نمبر :
46870
| تاریخ :
2021-08-11
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نمازِ جنازہ کے بعد ,کس سمت میں مڑا جاۓ ؟

السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ!میں حضرت سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں،حنفی مسلک میں نمازِ جنازہ ختم کرنے کا طریقہ کیا ہے؟یہیں ہمارے ملک میں نمازِ جنازہ میں دیکھا جا سکتا ہےکچھ لوگ سلام پھیرنے کے بعد دونوں ہاتھ نیچے کرتے ہیں ، کچھ سلام پھیرنے کے بعد دائیں ہاتھ کو لوٹتے ہیں ، کچھ سلام پھیرنے کے بعد بائیں ہاتھ کو لوٹتے ہیں اور کچھ سلام پھیرنے کے بعد دونوں ہاتھ نیچے کرتے ہیں،جو درست طریقہ ہے۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کا سوال مکمل طور پر واضح نہیں کہ سائل نمازِ جنازہ مکمل ہونے کے بعد کس چیز کے متعلق سوال کرنا چاہتا ہے، تاہم اگر سائل کا سوال نمازِ جنازہ سے فارغ ہو کر کس جہت کی طرف چلنے کے متعلق ہو، تو واضح ہو نماز جنازہ کے بعد کسی مخصوص جہت کی طرف نکلنے کے متعلق شریعت میں کوئی وضاحت مذکور نہیں ، لہذا نمازِ جنازہ میں چوتھی تکبیر کہنے اور دونوں طرف سلام پھیرنے کے بعد دونوں طرف میں سے کسی بھی جہت کی طرف مڑنے میں اختیار حاصل ہے، تاہم اگر سائل کی مراد کچھ اور ہو ، تو واضح الفاظ میں اس کی تفصیل لکھ کر ارسال کرے ، تاکہ اسی کے مطابق حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جائے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما فى خلاصة الفتاوى : و لا يعقد بعد التكبير لانه لا يبقى ذكر مسنون حتى يعقد ، فالصحيح انه يحل اليدين ثم يسلم تسليمتين هكذا في الذخيرة اھ (1/225)-
و فى المبسوط للسرخسي: و يسلم تسليمتين بعد الرابعة لأنه جاء أوان التحلل و ذلك بالسلام و في ظاهر المذهب ليس بعد التكبيرة الرابعة دعاء سوى السلام اھ (2/ 64)-
و فى الاختيار لتعليل المختار : (و يسلم بعد الرابعة) لأنه لم يبق عليه شيء فيسلم عن يمينه و عن شماله كما في الصلاة هكذا آخر صلاة صلاها - صلى الله عليه و سلم - و هو فعل السلف و الخلف إلى زماننا . قال أبو حنيفة : إن دعوت ببعض ما جاءت به السنة فحسن ، و إن دعوت بما يحضرك فحسن . اھ(1/ 95)-
و في تبيين الحقائق : و لم يذكر المصنف بعد الرابعة سوى التسليمتين ، و هو ظاهر المذهب و روي عن بعضهم أنه يقول بعد الرابعة قبل التسليم {ربنا آتنا في الدنيا حسنة و في الآخرة حسنة و قنا عذاب النار} [البقرة: 201] و ينوي بالتسليمتين كما وصفناه في صفة الصلاة و ينوي الميت كما ينوي الإمام اھ (1/ 241)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 46870کی تصدیق کریں
0     328
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات