کفر و موجب کفر

”میں نہ نماز پڑھوں گی اور نہ بچوں پر شفقت کروں گی“کہنے سےایمان و نکاح کا حکم

فتوی نمبر :
44616
| تاریخ :
عقائد / ایمان و کفر / کفر و موجب کفر

”میں نہ نماز پڑھوں گی اور نہ بچوں پر شفقت کروں گی“کہنے سےایمان و نکاح کا حکم

کیا فرماتے ہیں علماء کرام و مفتیانِ عظام اس مسئلے کے بارے میں کہ میری بیٹی جس کا نام ”خلیدہ“ ہے ہم نے اپنی بیٹی کی شادی کچھ ماہ قبل کر وائی تھی مگر اب وہ ہمارے گھر میں رہ رہی ہے کچھ ذاتی مسئلے مسائل کی وجہ سے، مگر جب میں نے اپنی بیٹی کو کہا کہ آپ نماز پڑھا کریں اور اپنی چھوٹی بہنوں پر شفقت کیا کریں اور اپنی ماں کی خدمت کریں تاکہ آپ کیلئے اللہ سبحانہ و تعالی راستہ کھولے اور آپ کا شوہر آپ کو اپنے پاس لے جائے مگر میری بیٹی نے فوراً جواب میں کہا میں نہ نماز پڑھوں گی اور نہ بچوں پر شفقت کروں گی اور نہ ہی میں اپنی ماں کی خدمت کروں گی بلکہ میں تو خود کشی کر کے خود کو ماروں گی، اب پوچھنا یہ تھا کہ اس طرح کے کلمات کہنے سے کیا نکاح ٹوٹ گیا ہے اور کیا یہ اسلام سے خارج ہو گئی ہے ؟ اگر ایسا ہے تو پھر شرعاً نکاح کرنے کا دوبارہ اسی شوہر سے کیا طریقۂ کار ہو گا؟ اگر نکاح اسی شوہر سے نہ کرے تو کیا وہ دوسری نئی شادی مطلب نئے شخص سے نکاح کر سکتی ہے یا نہیں ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سائل کی بیٹی کے مذکور الفاظ ” میں نہ نماز نہیں پڑھو گی ... الخ “ اگر چہ نامناسب ہیں جس سے آئندہ اجتناب کرنا چاہیئے ، مگر ان الفاظ کی وجہ سے سائل کی بیٹی کے ایمان اور نکاح پر کوئی فرق نہیں پڑا، لہذا اس کا نکاح اپنی شوہر کے ساتھ بدستور قائم ہے ، اور دونوں حسبِ سابق میاں بیوی کی طرح زندگی بسر کر سکتے ہیں۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الفتاویٰ الهندية : وقول الرجل لا أصلي يحتمل أربعة أوجه: أحدها: لا أصلي لأني صليت، والثاني: لا أصلي بأمرك، فقد أمرني بها من هو خير منك، والثالث: لا أصلي فسقا مجانة، فهذه الثلاثة ليست بكفر. والرابع: لا أصلي إذ ليس يجب علي الصلاة، ولم أؤمر بها يكفر، ولو أطلق وقال: لا أصلي لا يكفر لاحتمال هذه الوجوه۔اھ (2/268)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 44616کی تصدیق کریں
0     633
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • صحابہ کرام کو گالی دینا

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 1
  • اللہ بیچارہ کیا کرے کہنا الفاظ کفریہ ہیں

    یونیکوڈ   اسکین   کفر و موجب کفر 0
  • کیا گانا گانا، سننا اور مزہ لینا کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • کیا لفظ ’’ رسم و رواج‘‘ کفر و شرک ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • شیعہ کا جنازہ پڑھنے سے نکاح ٹوٹ جاتا ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • حالتِ جنابت میں نماز پڑھانے سے نکاح ٹوٹنے کے وسوسہ میں پڑنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • " یہ تو کافروں جیسا کام کیا "کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • بدحواسی میں خدا تعالیٰ کو بُرا بَھلا کہنے اور قرآن کریم کو شہید کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • داڑھی منڈوا کر کہنا کہ’’اب تو میں ہی خوبصورت لگ رہا ہوں‘‘

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 2
  • ’’یااللہ میرے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں تجھے مجھ پر رحم نہیں آتا‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ کی قسم ’’میں اسلام سے پیچھے ہٹ گیا، میں نہیں مانتا اب کسی چیز کو‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کفریہ وساوس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • واجب عمل کے انکار کی بناء پر کفر کا حکم لگانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا تو کافر ہے؟ کے جواب میں ’’ کافر ہوں‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • سنتوں کی ترتیب آگے پیچھے ہو جائے تو اس کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اللہ تعالیٰ کی ذاتِ باری کے حق میں نازیبا الفاظ کہنے والے سے متعلق مختلف سوالات

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • سجدہ سہو ادا کرنے کا طریقہ - قضا نمازوں کی ادائیگی کا طریقہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • جمعہ والے دن کی عید کے بھاری ہونے کا نظریہ

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • نماز کے بعد دعا کرنا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • مروّجہ ڈیزائنوں میں داڑھی بنوانا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • اکابرِ امت پر نازیبا الزامات لگانے والے کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • وتر کے بعد نفل پڑھنا -فقہ حنفی کی اردو زبان میں چند کتب کی رہنمائی

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • کیا حجاب و پردے کا انکار کفر ہے؟

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 1
  • خطبہ میں عصاء کااستعمال - میت کو مسجد میں غسل دینا

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
  • ’’ اللہ نہیں ہے، اللہ صرف امیروں کا ہے‘‘ کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   کفر و موجب کفر 0
Related Topics متعلقه موضوعات