کیا جنازے کا بھاری ہونا گناہگار ہونے کی علامت ہے؟ہم نے سنا ہے کہ جنازہ بھاری ہو تو لوگ کہتے ہیں کہ یہ گناہ گار ہے ،اور جنازہ جتنا ہلکا ہو کہتے ہیں کہ یہ نیک ہے، قرآن و حدیث میں اس طرح کا کچھ بیان ملتا ہے یا نہیں؟
شرعاًاس کا کوئی ثبوت نہیں، یہ محض تو ہم پرستی اور عامیانہ بات ہے جس کی اسلام میں کوئی گنجائش نہیں ، لہذا ایسی باتوں سے احتراز لازم ہے ۔والله تعالى اعلم بالصواب