خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کی ایک خاص صورت(طہرِناقص) کا حکم

فتوی نمبر :
4296
| تاریخ :
2008-06-16
طہارت و نجاست / پاکی و ناپاکی کے احکام / خواتین کے مخصوص مسائل

حیض کی ایک خاص صورت(طہرِناقص) کا حکم

السلام علیکم!
ایک مسئلہ کا حل پوچھنا ہے ، جو استحاضہ سے متعلق ہے، مسئلہ یہ ہے کہ حیض سے متعلق ایک عادت مقرر تھی کہ ہر ماہ ۲۲ تاریخ کو شروع ہوتا تھا، لیکن پچھلے مہینے غسل کو پندرہ دن سے زیادہ گزر گئے تھے، لیکن عادت سے پہلے ۱۳ تاریخ کو حیض شروع ہوگیا ، جس میں نماز نہیں پڑھی، پھر غسل کے ۵ دن بعد ۲۵ تاریخ کو حیض سے خون جاری ہوگیا ، اب اس وقت کیا کیا جائے، نماز پڑھیں یا نہیں؟
تنقیح : ۲۲ تاریخ سے شروع ہونے والا خون عادت کے موافق ، کس تاریخ تک جاری رہتا تھا؟
جواب تنقیح : ہر مہینے کی ۲۲ تاریخ کو جاری ہونے والا خون ۵ یا ۶ دن جاری رہتا تھا ۔

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں طہر کی کم سے کم مدت (جو کہ پندرہ دن ہے) گزرنے کے بعد تیرہ تاریخ کو جاری ہونے والا خون حیض شمار ہوگا اور چونکہ تیرہ تاریخ کو شروع ہونے والا خون بیس تاریخ تک رہا اور پھر پچیس تاریخ کو شروع ہو گیا تو یہ درمیانی پانچ دن کا وقفہ اقلِ مدت طہر سےکم ہے ، اس لۓ اس وقفہ کے پہلے تین دن بھی حیض شمار ہو کر تیرہ تاریخ سے تیئس تاریخ تک حیض کے ایام شمار ہوں گے اور اس کے بعد پچیس تاریخ سے آنے والا خون استحاضہ ہے ، جس میں سائلہ روزہ ، نماز اور دیگر عبادات بلاشبہ بجا لا سکتی ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و أقل الطهر) بين الحيضتين أو النفاس و الحيض (خمسة عشر يوما) و لياليها إجماعا اھ (1/ 285)۔
و فی حاشية ابن عابدين : قول أبي يوسف : إن الطهر المتخلل بين الدمين لا يفصل ، (إلی قوله) و لو رأت المعتادة قبل عادتها يوما دما و عشرة طهرا و يوما دما فالعشرة التي لم تر فيها الدم حيض إن كانت عادتها و إلا ردت إلى أيام عادتها . (إلی قوله) و في الهداية الأخذ بقول أبي يوسف أيسر . اهـ و كثير من المتأخرين أفتوا به ؛ لأنه أسهل على المفتي و المستفتي سراج ، و هو الأولى فتح ، و هو قول أبي حنيفة الآخر نهاية . (1/ 290)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 4296کی تصدیق کریں
0     1064
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مخصوص ایام میں غسل کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • حیض و نفاس کیا ہے ؟ ان کی مدت کتنی ہے اور ان سے متعلق مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوا کے ذریعے حیض کو روکنے کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • دوران سفر ماہواری شروع ہونے کی صورت میں قصرواتمام کے مسائل

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نفاس کے دوران بیوی سے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رحم (بچہ دانی) نکلوانے کے بعد آنے والے خون کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مانعِ حیض ادویات کے استعمال کےباوجود خون آجائے تو نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بچہ کی پیدائش کے بعدعورت کا چالیس دن کے دوران سر دھونے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • ماہواری کا خون دس دن سے متجاوز ہوجائے تو کیا حکم ہوگا؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں طالبات کے قرآن کو چھونے اور پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض بند ہونے کی علامت

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • حیض کے دنوں میں اگر کچھ دن خون رُک جائے تو اس میں نماز وغیرہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • لیکوریا کی صورت میں پاکی، نماز اور روزہ کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ماہواری رکنےکے بعدغسل کاشرعی طریقہ

    یونیکوڈ   انگلش   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • نماز کے بعد لیکوریا کا پانی دیکھنے کی صورت میں نماز لوٹانے کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • محرم عورت سے(العیاذ باللہ) زنا کا حکم-حیض سے پاکی کے بعد استنجا کا طریقہ

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • زیورات اُتارنے کے بعد دورانِ غسل ناک اور کان کے سوراخوں میں خلال کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • بذریعہ (C -Section) اپریشن بچے کی ولاد کے بعد نفاس کا حکم

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • عورت کا گلابی رنگ دیکھنا حیض شمار ہوگا یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • مخصوص ایّام میں اُوڑھے ہوئے دوپٹہ سے قرآن کو پکڑنا جائز ہے یا نہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • پنچائت کے ذریعہ تعزیری سزا دینا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • ایامِ حیض (عورتوں کی ناپاکی کے مخصوص ایام)میں،معلمہ یا طالبہ کا قرآن پڑھنا پڑھانا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • رمضان میں بچہ کی ولادت کے بعد دس دن خون آئے تو باقی ایّام کے روزے رکھ سکتی ہے یانہیں؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 0
  • کیا حیض کے لیے لگاتار تین دن خون آنا لازم ہے؟

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
  • بیوی سے ماہواری ختم ہونےکے بعد غسل سے پہلے ہمبستری کرنا

    یونیکوڈ   خواتین کے مخصوص مسائل 1
Related Topics متعلقه موضوعات