نماز جنازہ

نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ

فتوی نمبر :
42834
| تاریخ :
0000-00-00
عبادات / جنائز / نماز جنازہ

نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ

نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ کیا ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

نمازِ جنازہ پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ جنازے کو سامنے رکھنے کے بعد اگر میت مرد ہو تو امام اس کے سینے کے بالمقابل اور اگر عورت ہو تو اس کے وسط میں میت کے بالمقابل کھڑا ہو جائے اور مقتدی امام کے پیچھے صفیں بنا کر کھڑے ہوں ، صفوں کی درستگی کے بعد امام اور مقتدی نیت کر کے تکبیر کہتے ہوئے دونوں ہاتھوں کو کانوں کی لو تک اٹھانے کے بعد ناف کے نیچے باندھ لیں، اور ثناء پڑھیں جیسے عام نمازوں میں پڑھی جاتی ہے ، پھر امام کی دوسری تکبیر کے بعد مقتدی بھی تکبیر کہے اور عام نمازوں کی طرح درودِ ابراہیمی پڑھیں ، اس کے بعد تیسری تکبیر کہے اور میت کیلئے دعا کریں ، پھر اگر میت بالغ ہو تو اس کے لئے یہ دعا" اللهم اغفر لحيّنا و میّتنا و شاهدنا و غائبنا الخ پڑھی جائے اور اگر میت نابالغ لڑکا ہو تو یہ دعا " اللهم اجعله لنا فرطا و اجعله لنا اجراً الخ پڑھی جائےاور اگر میت نابالغ لڑکی ہو تو یہ دعا پڑھی جائے" اللهم اجعلها لنا فرطا و اجعلها لنا اجرا الخ اور پھر چوتھی تکبیر کہہ کر دونوں طرف سلام پھیر لیں ۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و ركنها) شيئان (التكبيرات) الأربع ، فالأولى ركن أيضا لا شرط ، فلذا لم يجز بناء أخرى عليها (و القيام ) (و سنتها) ثلاثة (التحميد و الثناء و الدعاء فيها) (إلی قوله) (و هي أربع تكبيرات) كل تكبيرة قائمة مقام ركعة (يرفع يديه في الأولى فقط) و قال أئمة بلخ في كلها (ويثني بعدها) و هو " سبحانك اللهم وبحمدك " (و يصلي على النبي - صلى الله عليه و سلم -) كما في التشهد (بعد الثانية) لأن تقديمها سنة الدعاء (و يدعو بعد الثالثة) (إلی قوله) (و يسلم) بلا دعاء (بعد الرابعة) (إلی قوله) (و لا يستغفر فيها لصبي و مجنون) و معتوه لعدم تكليفهم (بل يقول بعد دعاء البالغين : اللهم اجعله لنا فرطا) (إلی قوله) (و اجعله ذخرا) اھ (2/ 212)-
و في الفقه الحنفى و ادلته : ويقوم الامام من وسطها و كذالك يقوم من الرجل حذاء صدره و الصلاة على الجنازه أربع تکبیرات لما روی عن جابر رضي الله عنه: «أن النبي صلى الله عليه و سلم صلى على أصحمة النجاشي فكبر أربعا و یرفع یدیه للرفع فی التکبیرة الأولیٰ ثم یضع یده الیمنیٰ علی الیسریٰ ولا یعود للرفع إلی آخر الصلاة لما روی ابن عباس , أن رسول الله صلى الله عليه و سلم «كان يرفع يديه على الجنازة في أول تكبيرة ثم لا يعود» و یحمد اللہ تعالیٰ بعد الأولیٰ و یصلی علی النبی صلى الله عليه و سلم بعد الثانیة و یدعو لنفسه و للمیت و للمؤمنین بعد الثالثة و یسلم بعد الرابعة اھ (۱/ ۳۰۹)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 42834کی تصدیق کریں
0     1411
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • نماز جنازہ کے بعد ہاتھ اٹھا کر اجتماعی دعا کرنا ثابت نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • غائبانہ نماز جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 1
  • خودکشی کرنے والے کا نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • کیا سڑک پر نماز جنازہ ادا ہوجاتی ہے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نماز جنازہ ادا کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • جنازہ پڑھانے کا حقدار کون ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 2
  • بچہ ماں کے پیٹ میں مرجائے اس کی نماز جنازہ کا کیا حکم ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • ایک مسلمان پر کتنی بار نماز جنازہ پڑھی جاسکتی ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • نماز جنازہ کے بعد دعا نہیں

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   نماز جنازہ 0
  • حضور ﷺ کی نماز جنازہ کس نے پڑھائی؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • دوران نماز جنازہ اگر کوئی گرجائے تو باقی لوگوں کو نماز توڑدینی چاہئے ؟

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • عورتوں کے مردوں کے ساتھ ملکرنمازجنازہ اداکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • رمضان یا جمعہ کو یا جس کے جنازہ میں ستر سے زائد لوگ شرکت کریں اسکی بخشش ہونا

    یونیکوڈ   اسکین   نماز جنازہ 0
  • مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھنے کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ کے بعد دعا سے متعلق ایک حدیث سے غلط استدلال اور اس کا جواب

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 2
  • غائبانہ نمازِ جنازہ کی شرعی حیثیت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کی نمازِجنازہ پڑھنے سے نکاح کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • اسقاط شدہ چھوٹے بچے پر نمازِ جنازہ پڑھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • شیعہ کا نمازِ جنازہ پڑھانے والے امام کے پیچھے نماز کا حکم

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں بچے اور بچی کیلئے دعا کے الفاظ کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 1
  • امام ابو حنیفہ رحمہ اللہ کے نزدیک غائبانہ نمازِ جنازہ

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ سے قبل نمازِ جنازہ کی نیت کے الفاظ زور سے بولنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • جنازہ کی صفوں سے اور بے وضو قرآن کو چھونے سےمتعلق

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
  • نمازِ جنازہ میں صفوں کا طاق عدد رکھنا

    یونیکوڈ   نماز جنازہ 0
Related Topics متعلقه موضوعات