السلام علیکم مفتی صاحب! میں کینیڈا میں مقیم ہوں اور کراچی پاکستان سے ہوں، ایک مسئلے پر آپ کا جواب درکار ہے، میرے چھوٹے بھائی نے آج کال کر کے پوچھا تھا پاکستان سے وہاں سے مجھے مذکورہ بلا ای میل ایڈریس پر ای میل کرنے کو کہا گیا، مجھے ایک جاب آفر ہوتی ہے، یہ کمپنی ایک بی پی و کمپنی ہے ( بزنس پروسیس آوٹ سورسنگ ) جو کے مختلف کمپنیز جیسے کے بینک ، حکومت اور دوسری مینو لیکچرنگ کمپنیز کو مختلف سروسز فراہم کرتے ہیں مثلا کال سینٹر، کریڈٹ کارڈ سے متعلق ( بیچنا نہیں) اور ایڈ منسٹریشن مجھے آفر کریڈٹ کارڈ فراڈ تحقیق اور نگرانی ڈیپارٹمنٹ سے آئے ہیں اس کام میں یہ لوگ کسٹمرز کے کارڈ پر ہوئے فراڈ ٹرانزیکشن کی کمپلینز ان تحقیق اور فارورڈ کرتے ہیں ۔ یہاں ایک بینک ہے جس نے اپنے کارڈز پر فراڈ ٹرانزیکشن کا کام اس کمپنی کو سونپا ہوا ہے یہ لوگ اس کو تحقیق اور تجزیہ کرتے ہیں، میری تنخواہ بینک سے نہیں اس بی پی و کمپنی سے آئیگی ۔میرا سوال یہ ہے کا کیا ایسے کمپنی میں کام کرنا حلال ہے یہ اس کمپنی کا ویب سائٹ ایڈریس ہے /https://millennium1 solutions.com آپ کی حوالہ کے لیے۔
صورتِ مسئولہ میں اگر واقعۃً سائل کو کسی بھی سودی معاملے میں براہ ِراست ملوث نہ ہونا پڑ رہا ہو، تو یہ ملازمت شرعاً جائز ہے، اور ایسی کمپنی سے حاصل شدہ تنخواہ بھی شرعاً حلال ہو گی۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0