طلاق

’’جاؤبھائی کوبتادو کہ میں نے تمہیں طلاق دے دی ہے‘‘ان الفاظ سے وقوعِ طلاق کا حکم

فتوی نمبر :
40520
| تاریخ :
معاملات / احکام طلاق / طلاق

’’جاؤبھائی کوبتادو کہ میں نے تمہیں طلاق دے دی ہے‘‘ان الفاظ سے وقوعِ طلاق کا حکم

اگر میاں بیوی کے درمیان جھگڑا ہوتا ہے ، اور شوہر غصے میں آکر الفاظ اس طرح سے کہتا ہے کہ " جاؤ , اپنے بھائی کو بتا دو کہ میں نے تمہیں طلاق دے دی ہے " یعنی براہ راست طلاق نہیں دیتا، بلکہ پیغام کے انداز میں کہتا ہے، تو اس طرح سے طلاق واقع ہوجاتی ہے ؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

شوہر نے لڑائی جھگڑے کے دوران اگر چہ پیغام کے انداز میں اپنی بیوی کو مذکور الفاظ " جاؤ , اپنے بھائی کو بتا دو کہ میں نے تمہیں طلاق دے دی ہے" کہے ، تب بھی اس سے شرعاً اس کی بیوی پر ایک طلاق رجعی واقع ہو چکی ہے، جس کا حکم یہ ہے کہ شوہر اگرچاہے تو عدت کے اندر بغیر تجدیدِ نکاح کے رجوع کر سکتا ہے، جس کا طریقہ یہ ہو گا کہ یا تو زبان سے کہہ دے کہ مثلاً میں نےرجوع کر لیا وغیرہ یا عملاً میاں بیوی والے تعلقات قائم کر لیں یا شہوت کے ساتھ بیوی کو چُھولے تو اس سے بھی رجوع ہوجائے گا، ورنہ اگر عدت میں رجوع نہ کیا تو عدت گزرنے کے بعد دوبارہ ایک ساتھ رہنے کے لئے تجدید ِنکاح لازم ہو گا، اوربیوی دوسری جگہ شادی کرنے میں بھی آزاد ہوگی، مگر اس رجوع یا نکاح کے بعد آئندہ شوہر کےپاس فقط دو طلاقوں کا اختیارہو گا ، اسلئے طلاق کے معاملہ میں احتیاط کی ضرورت ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کمافی مجمع الانھرفی شرح ملتقی الابحر: وكذا لو قال احمل إليها طلاقها، أو بشرها بطلاقها فهي طلاق بلغها، أو لا، وكذا لو قال أخبرها أنها طالق، أو قل لها إنها طالق.اھ(1/388)-
وفی البحرالرائق: وقيدنا بالإنشاء لأنه لو أكره على أن يقر بالطلاق فأقر لا يقع كما لو أقر بالطلاق هازلا أو كاذبا كذا في الخانية من الإكراه ومراده بعدم الوقوع في المشبه به عدمه ديانة لما في فتح القدير ولو أقر بالطلاق وهو كاذب وقع في القضاء اهـ.وصرح في البزازية بأن له في الديانة إمساكها إذا قال أردت به الخبر عن الماضي كذبا، وإن لم يرد به الخبر عن الماضي أو أراد به الكذب أو الهزل وقع قضاء وديانة اھ(3/264)-
وفی الھندیة:وإن قال أنت الطلاق أو أنت طالق الطلاق أو أنت طالق طلاقا فإن لم تكن له نية أو نوى واحدة أو ثنتين فهي واحدة رجعية وإن نوى ثلاثا فثلاث ولو قال أنت طالق يقع الطلاق به ولا يحتاج فيه إلى النية ويكون رجعيا اھ(1/355)-
وفیھاایضاً:وتنقطع الرجعة إن حكم بخروجها من الحيضة الثالثة إن كانت حرة والثانية إن كانت أمة لتمام عشرة أيام مطلقا وإن لم ينقطع الدم كذا في البحر الرائق اھ(1/471)-
وفی الھدایة: " وإذا طلق الرجل امرأته تطليقة رجعية أو تطليقتين فله أن يراجعها في عدتهارضيت بذلك أو لم ترض " لقوله تعالى: {فَأَمْسِكُوهُنَّ بِمَعْرُوفٍ} [البقرة: 231] من غير فصل ولا بد من قيام العدة لأن الرجعة استدامة الملك ألا ترى أنه سمى إمساكا وهو الإبقاء وإنما يتحقق الاستدامة في العدة لأنه لا ملك بعد انقضائها " والرجعة أن يقول راجعتك أو راجعت امرأتي " وهذا صريح في الرجعة ولا خلاف فيه بين الأئمة.اھ(2/254)-

واللہ تعالی اعلم بالصواب
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه

فتوی نمبر 40520کی تصدیق کریں
0     408
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • تحریر کردہ طلاق نامہ کے ذریعہ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 6
  • مذاق میں بیوی کو طلاق کاغذ پر لکھ کر دیدی

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیوی کو حرام زادی کہنے سے نکاح متاثرہوگا؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 2
  • دل دل میں طلاق دینا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • ایک کاغذپر تین طلاق لکھ کر دینے سے کتنی طلاقیں واقع ہوں گی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • تم میری بہن کی طرح ہو کہنے سے بیوی پر طلاق واقع ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • بیرون ملک شادی کے لئے پہلی بیوی کے نام عارضی طلاق نام بنوانا

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 2
  • پچپن میں نکاح کے بعد بالغ ہونے پر لڑکا پاگل ہوگیا طلاق کیسے ہوگی؟

    یونیکوڈ   اسکین   طلاق 1
  • اسلام قبول کرنے کے بعد عیسائی شوہرسے نکاح خودبخودختم ہوجاتاہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   طلاق 0
  • طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق واقع ہوجاتی ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • حمل کی حالت میں طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • طلاق کا واقعہ سنانے سے مزید طلاق واقع ہونے سے متعلق سوال

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • "میں تم کو طلاق دیتا ہوں "بیوی کو غصہ میں تین دفعہ بول دینا

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں, سسر کو تین بار کہہ دینا کہ" میں نے تیری بیٹی کو طلاق دیدی "

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • بیوی کو ڈرانے کے لیے الفاظ طلاق بولنا

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • واٹس اپ کی ریکارڈنگ کے ذریعے طلاق

    یونیکوڈ   انگلش   طلاق 2
  • بیوی کی غیر موجودگی میں اس کی طرف نسبت کئے بغیر طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • وقوع طلاق کے لیے گواہ شرط ہے؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • یونین کونسل کی جانب سے پہلی طلاق کا نوٹس بھیجے جانے سے مزید وقوعِ طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • بیوی کو طلاق کا مسئلہ سمجھاتے ہوئے الفاظ طلاق کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 1
  • موبائل پر طلاق دینے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
  • لفظِ " فارغ "سے طلاق واقع ہونے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 4
  • بیوی نے کہا کہ "مہر دو اور جانے دو" جواب میں شوہر کا "ٹھیک ہے " کہنے کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • "طلاق لو اور جاؤ" کہنے سے طلاق ہوگی یا نہیں؟

    یونیکوڈ   طلاق 0
  • گھر والوں کی دباؤ میں آکر طلاق نامہ پر دستخط کرنے سے طلاق کا حکم

    یونیکوڈ   طلاق 2
Related Topics متعلقه موضوعات