میں ۔۔۔ آن لائن کمپنی میں کاروبار کر رہا ہوں، صرف اشتہار دیکھنے پر ہمیں نفع ملتا ہے، وہ حلال ہے یا حرام؟
کمپنی کا اصل کاروبار جس کے لیے وہ لوگوں کو ممبر بننے کی دعوت دیتی ہے، وہ ایڈز دیکھ کر کمائی کرنا ہے (چاہے ممبر شپ انویسٹمنٹ میں ہو یا نیٹ ورک مارکیٹنگ میں ہو)، جس میں شرعی اعتبار سے کئی خرابیاں پائی جاتی ہیں۔
(1) ایڈز دیکھنا کوئی ایسا عمل نہیں جسے اجارہ کو معقود علیہ قرار دیا جاسکے، اور ایڈز دیکھنے والے ممبر کو اس پر اجرت کا مستحق ٹھہرایا جاسکے۔
(2) بہت سے اشتہارات غیر شرعی امور پر بھی مشتمل ہوتے ہیں۔
(3) مصنوعی طریقہ سے ویوز کی تعداد کو بڑھا کر دیکھایا جاتا ہے، جو کہ دھوکہ دہی کے زمرہ میں آتا ہے۔
(4) مذکور کمپنی کے ساتھ کاروبار کی خرابی اور بھی بڑھ جاتی ہے، جبکہ اس میں نیٹ ورک مارکیٹنگ بھی پائی جاتی ہو۔
نیز ملنے والی رقم درحقیقت اشتہاردیکھنے کی اجرت ہوتی ہے، جس کی واضح دلیل یہ ہے کہ اشتہارات نہ دیکھنے کی صورت میں منافع میں کمی ہوجاتی ہے،لہذا خوداس کمپنی کا ممبر بننا اور کسی دوسرے کو ممبر بننے کی دعوت دینا جائز نہیں جس سے احتراز لازم ہے۔
کما فی الدرالمختار: هي) لغة: اسم للأجرة وهو ما يستحق على عمل الخير ولذا يدعى به، يقال أعظم الله أجرك. وشرعا (تمليك نفع) مقصود من العين (بعوض) حتى لو استأجر ثيابا أو أواني ليتجمل بها أو دابة ليجنبها بين يديه أو دارا لا ليسكنها أو عبدا أو دراهم أو غير ذلك لا ليستعمله بل ليظن الناس أنه له فالإجارة فاسدة في الكل، ولا أجر له لأنها منفعة غير مقصودة من العين بزازية وسيجيء الخ (6/4)۔
و فی ردالمحتار: تحت (قوله مقصود من العين) أي في الشرع ونظر العقلاء، بخلاف ما سيذكره فإنه وإن كان مقصودا للمستأجر لكنه لا نفع فيه وليس من المقاصد الشرعية، وشمل ما يقصد ولو لغيره لما سيأتي عن البحر من جواز استئجار الأرض مقيلا ومراحا، فإن مقصوده الاستئجار للزراعة مثلا، ويذكر ذلك حيلة للزومها إذا لم يمكن زرعها تأمل.الخ (6/4)۔
وفی بدائع الصنائع: (ومنها) : أن يكون الربح جزءا شائعا في الجملة، لا معينا، فإن عينا عشرة، أو مائة، أو نحو ذلك كانت الشركة فاسدة؛ لأن العقد يقتضي تحقق الشركة في الربح والتعيين يقطع الشركة لجواز أن لا يحصل من الربح إلا القدر المعين لأحدهما، فلا يتحقق الشركة في الربح. الخ (6/59)۔
وفی فقہ البیوع: ان کان بیع المنتج مشروطا بان یدخل الشتری فی شبکة التسویق ، فہذا البیع فاسد، الاشتراط مالا یقتضیہ العقد الخ (2/81)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0