ملازمت

فری لانسر کے طور پر کام کرنے کا شرعی حکم

فتوی نمبر :
37875
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

فری لانسر کے طور پر کام کرنے کا شرعی حکم

السلام علیکم! سلام کے بعد عرض ہے کہ میں آپ کی توجہ ایک online کاروبار کی طرف دلوانا چاہتا ہوں ،جس میں کوئی بھی بندہ as فری لانسر کے طور پر کام کر سکتا ہے جس میں آپ مختلف فیلڈ کے ماہر ہوتے ہیں، مثال کے طور پر editing smiles digital market Coraphic design، Soatil media مارکٹینگ وغیرہ اس میں آپ کسٹمر کی ڈیمانڈ کے مطابق online اس کو کام کر کے دیتے ہو اور earn کرتے ہو۔ اس کام میں آپ اپنا ٹائم اور نیٹ سروس استعمال کرتے ہیں۔ برائے مہربانی قرآن و حدیث کی روشنی میں وضاحت فرمائیں یہ کام ٹھیک ہے یا نہیں؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

فری لانسنگ انگریز ی زبان کا لفظ ہے ، اس کا مطلب یہ ہے کہ انسان آزادانہ طریقے سے روپے کمائے اور کسی ایک کمپنی کا ملازم نہ ہو بلکہ مخصوص فری لانسنگ ویب سائٹس کے ذریعے مختلف کمپنیوں اداروں اور افراد کو اپنی خدمات اور سروس مہیا کر نے کے عوض میں کچھ اجرت حاصل کرے۔
فری لانسنگ کمپنی اپنی ویب سائٹ سے نفع اٹھانے کے لئے اپنار کن بناتی ہے ، اور اسے اپنی ویب سائٹ سے متعین مدت تک کے لیے خدمات فراہم کرتی ہے، جیسے اگر کسی کو کوئی ہنر آتا ہے، تو وہ ممبر بننے کے بعد ویب سائٹس میں موجود مختلف پروجیکٹس لے سکتا ہے ،اسی طرح اگر کسی کو کوئی کام کروانا ہے، تو اپنے کام کے لیے اس ویب سائٹس کے ذریعے فری لانسر ( آزاد پیشہ ور ) کو اجرت پر لے سکتا ہے۔( Freelancer Wikipedia)
فقہی تکییف کے لحاظ سے چونکہ مذکور صورت اجارہ کی ہے ، اس لیے اس قسم کی کمپنی کی سروس سے نفع حاصل کرنے اور اس کا ممبر بننے میں شرعاً کوئی حرج نہیں، بشر طیکہ معاملہ کرتے وقت کام کی اجرت ، نوعیت اور مدت وغیرہ متعین کر لیے جائیں، البتہ فری لانسنگ ویب سائٹس پر پروجیکٹس (Projects) کی مختلف قسمیں ہوتی ہیں، جن میں بعض پروجیکٹس (Projects) ایسے بھی ہوتے ہیں جو غیر شرعی ہوتے ہیں، جیسے موسیقی، اداکاری و غیرہ، لہذا ایسے Projects کے ذریعے پیسے کمانا درست نہیں، اس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

كما في الدر المختار: و في الأشباه: استعان برجل في السوق ليبيع متاعه فطلب منه أجرا فالعبرة لعادتهم، وكذا لو أدخل رجلا في حانوته ليعمل له. (6/ 42)
وفى الفتاوى الهندية: وأما بيان أنواعها فنقول إنها نوعان نوع يرد على منافع الأعيان كاستئجار الدور والأراضي والدواب والثياب وما أشبه ذلك ونوع يرد على العمل كاستئجار المحترفين للأعمال كالقصارة والخياطة والكتابة وما أشبه ذلك كذا في المحيط وأما حكمها فوقوع الملك في البدلين ساعة فساعة إلا بشرط تعجيل الأجرة وأما كيفية انعقادها فالإجارة عندنا تنعقد فيما بين المتعاقدين للحال وتنعقد ساعة فساعة في حق الحكم وهو الملك على حسب حدوث المنفعة كذا في محيط السرخسي اھ (4/ 411)
و في ها ايضاً : ومنها أن يكون المعقود عليه وهو المنفعة معلوما علما يمنع المنازعة فإن كان مجهولا جهالة مفضية إلى المنازعة يمنع صحة العقد وإلا فلا اھ (4/ 411)

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمداکرام ہارون عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 37875کی تصدیق کریں
0     15
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات