زید گورنمنٹ آف پاکستان کا ملازم ہے زید کا ٹرانسفر نیشنل سیونگ میں کردیا گیا ہے جہاں پے سودی لین دین ہوتا ہے زید کے لئے یہ نوکری جائز ہے یا ناجائز زید جان بوجھ کر یہاں نہیں آیا بلکہ گورنمنٹ آف پاکستان نے زید کو یہاں منتقل کیا ہے ؟
واضح ہو کہ نیشنل سیونگ میں زید کی ملازمت کا تعلق اگر براہ راست سودی لین دین سے ہو تو اس میں نوکری کر نا زید کے لئے شرعاً ناجائز ہے اور ایسی ملازمت کی آمدنی بھی حرام ہے، جبکہ نیشنل سیونگ کی ایسی ملازمت جس کا تعلق براہ راست سودی لین سے نہ ہو جیسے گارڈ ، ڈرائیور وغیرہ کی ملازمت اختیار کرنے کی گنجائش ہے، مگر بہتر یہ ہے کہ اس سے بھی اجتناب کیا جائے۔
قال الله تبارك وتعالى : قال الله تعالى: {وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَى وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ } [المائدة: 2]
و في مشكاة المصابيح: وعن علي رضي الله عنه أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم لعن آكل الربا وموكله وكاتبه ومانع الصدقة وكان ينهى عن النوح. رواه النسائي اھ (2/ 860)
و في كما في الدر المختار: قلت: وقدمنا ثمة معزيا للنهر أن ما قامت المعصية بعينه يكره بيعه تحريما وإلا فتنزيها. فليحفظ تو في قا. (و) جاز تعمير كنيسة و (حمل خمر ذمي) بنفسه أو دابته (بأجر) لا عصرها لقيام المعصية بعينه. (6/ 391)
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0