میت کی مغفرت کے لئے کونسی دعائیں سب سے بہتر ہیں؟ قبر میں اتارتے وقت اور مٹی ڈالتے وقت کونسی دعا پڑھنی چاہیئے ؟
میت کی مغفرت کے لئے اپنی زبان میں ہی اللہ تعالیٰ سے دعا کی جاسکتی ہے، البتہ اگر استطاعت ہو تو نفلی صدقات وغیرہ کر کے بھی میت کے لئے ایصالِ ثواب کیا جا سکتا ہے، جبکہ میت کو قبر میں اتارتے وقت پڑھنے کی دعا یہ ہے" بِسْمِ اللَّهِ وَ عَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللہ " اور اتارنے کے بعد مستحب یہ ہے کہ تین مرتبہ اپنے دونوں ہاتھوں سے کھڑے ہو کر قبر پر مٹی ڈالے اور مٹی ڈالتے وقت یہ دعا پڑھے" مِنْهَا خَلَقْنَاكُمْ وَ فِيْهَا نُعِيدُكُمْ وَ مِنْهَا نُخْرِجُكُمْ تَارَةً أُخْرَى" ۔
كما في سنن ابن ماجه : عن نافع ، عن ابن عمر ، قال : كان النبي صلى الله عليه و سلم إذا أدخل الميت القبر ، قال : «بسم الله، وعلى ملة رسول الله» (1/ 494)-
و فی المستدرك على الصحيحين للحاكم : عن أبي أمامة ، قال : لما وضعت أم كلثوم بنت رسول الله صلى الله عليه و سلم في القبر ، قال رسول الله صلى الله عليه و سلم : «منها خلقناكم و فيها نعيدكم و منها نخرجكم تارة أخرى اھ (2/ 411)-
و في شرح العقائد : و فى دعاء الاحياء للاموات و صدقتهم أى صدقة الاحياء عنهم أى عن الاموات نفع لهم اھ (ص: ۱۷۲ )-