ملازمت

سرکاری انجنئیر کا کمیشن کے نام پر ٹھیکداروں سے رقم لینا جائز ہے؟

فتوی نمبر :
36557
| تاریخ :
معاملات / مالی معاوضات / ملازمت

سرکاری انجنئیر کا کمیشن کے نام پر ٹھیکداروں سے رقم لینا جائز ہے؟

مفتی صاحب میری گزارش یہ ہے کہ میں سب انجینئر سول گورنمنٹ جاب کرتا ہوں، اور میری ڈیوٹی کا وقت سات بجے سے تین بجے تک ہوتا ہے، میری ڈیوٹی میں بلڈنگ انسپیکشن اور بلڈنگ پر کام کرنے والے ٹھیکدار کے کام کی نگرانی اور چیکنگ ہے، اس دوران میں بلڈنگ کی تعمیر پر خرچ ہونے والی رقم کابل بھی بنتاہے، جس کی بنیاد پر ٹھیکدار کو رقم کی ادائیگی گورنمنٹ کرتی ہے، بلڈنگ مکمل ہونے کے بعد .
میرا سوال یہ ہے کہ میں اس بلڈنگ کا بل اپنی ڈیوٹی کے اوقات کے بعد کمپلیٹ کرتا ہوں، کیونکہ ڈیوٹی کے وقت پر مجھے وقت نہیں ملتا، اوراس بل بنانے پر مجھ جیسے سب انجینئر زٹھیکداروں سے پوری اماؤنٹ (رقم) کا ایک پرسنٹ کمیشن کے نام پر وصول کرتے ہیں، میرے سارے دوست مجھے بھی ترغیب دیتے ہیں کہ یہ حلال ہے، کیونکہ ہم ٹھیکداروں کے بل والا کام ڈیوٹی کے وقت کے علاوہ میں کرتے ہیں، اوراس میں ہمارا بہت سارا اضافی وقت اور محنت لگتی ہے، جس کا گورنمنٹ ہمیں کچھ فائدہ نہیں دیتی، لہذا ہمارا ایک پرسنٹ کمیشن حلال ہے، حضرت صاحب میرے اور میرے جیسے باقی سب انجینئرز کی رہنمائی کریں، کہ بلڈنگ کابل بنانے کے بعد کیا ہم ٹھیکدار سے کسی قسم کی رقم کا تقاضا کرسکتے ہیں؟ اور یہ رقم اسلامی شریعت کی رو سے حلال ہے یا حرام؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

صورتِ مسئولہ میں اخراجات کابل بنانا سائل اور اس جیسے دوسرے سب انجینئرز کی چونکہ بنیادی ذمہ داری ہے، جس پر وہ باقاعدہ گورنمنٹ سے تنخواہ وصول کرتے ہیں، اس لئے اپنے ذمہ واجب کام پر سرکار سے تنخواہ لینے کے باوجود کیمیشن کے نام پر ٹھیکداروں سے مزید رقم لینا رشوت کے زمرے میں آتا ہے، جو کہ شرعاً ناجائز وحرام ہے، جس سے احتراز لازم ہے۔

مأخَذُ الفَتوی

کما فی سنن أبی داود: حدثنا أحمد بن يونس، حدثنا ابن أبي ذئب، عن الحارث بن عبد الرحمن، عن أبي سلمة، عن عبد الله بن عمرو، قال: «لعن رسول الله صلى الله عليه وسلم الراشي والمرتشي» (3/300 رقم الحدیث 3580)۔
وفی الترغیب والترھیب: عب عبداللہ بن عمرو رضی اللہ تعالی عنہما عن النبی صلی اللہ علیہ وسلم قال: الراشی والمرتشی فی النار (راواہ الطبرانی) (3/180)۔
وفی الدرالمختار: (والثاني) وهو الأجير (الخاص) ويسمى أجير وحد (وهو من يعمل لواحد عملا مؤقتا بالتخصيص ويستحق الأجر بتسليم نفسه في المدة وإن لم يعمل الخ (6/69)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
محمد کامران صادق عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 36557کی تصدیق کریں
0     6
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • مسلمان کا قادیانی کے پاس ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 2
  • شراب کمپنی میں آئی ٹی کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • حرام کھانا فروخت کرنے والے غیرملکی ریسٹورنٹ کی ملازمت

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • الکوحل بنانے والی فیکٹری میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 1
  • بینک اور جوبلی لائف انشورنس میں نوکری کرنا کیسا ہے؟

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • سینمابنانے والی کمپنی میں ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   ملازمت 0
  • ریڈیو پاکستان میں سیلز اور مارکیٹنگ کی نوکری کرنا

    یونیکوڈ   اسکین   انگلش   ملازمت 0
  • میدیسن کمپنی میں بحیثیت نمائندہ ملازمت کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بغیر اطلاع کے ملازمت چھوڑنے پر تنخواہ کاٹنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • پولیس کے محکمہ میں نوکری کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ے ایف سی (KFC)میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • حلال و حرام گوشت والی کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • بینک الحبیب کی اسلامک برانچ میں کیشئیر کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محکمۂ موسمیات میں نوکری کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • نیسلے کمپنی میں ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • اسٹیٹ بینک کے اسٹاکس ڈپارٹمنٹ میں ملازمت

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • جی پی فنڈ میں نفع نہ لینے کے آپشن کے باوجود نفع لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کمپنی کو ملازم فراہم کرنے پر تنخواہ کے علاوہ مخصوص رقم لینا

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • والد کی جگہ ملازمت کرنے والے بیٹے کی تنخواہ میں دیگر بہن بھائی کا حصہ ہے؟

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • کال سینٹر کی کمائی کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 2
  • ملازم کا دکان کا سامان زیادہ قیمت میں فروخت کرکے اضافی رقم خود رکھنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
  • سودی بینک کے چوکیدار اور پیون کی ملازمت کا حکم

    یونیکوڈ   ملازمت 1
  • تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا

    یونیکوڈ   ملازمت 0
Related Topics متعلقه موضوعات