میری ماں ایئر ہوسٹنگ کی جاب کرتی ہے،کیا یہ جاب(ملازمت کرنا)جائز ہے؟ اور وہ شلوار قمیض پہنتی ہے، جوتنگ ہوتی ہےاور چہرہ کو بھی نہیں ڈھانپ سکتی،کیونکہ یہ جاب میں ممنوع ہے۔
عورت کے لئے ایسی ملازمت اختیار کرنا جس میں پردۂ شرعی کی رعایت نہ کی جاتی ہو، یا غیرِ محارم سے اختلاط اور بے تکلفی ہوتی ہو، شرعاً جائز نہیں، جبکہ ایئرہوسٹنگ کی ملازمت میں مذکور تمام خرابیاں پائی جاتی ہیں، اسلئے سائل کی والدہ کو مذکور ملازمت کے علاوہ کوئی دوسری ملازمت تلاش کرنی چاہیئے، تاہم جب تک دوسری ملازمت نہ ملے اور اس ملازمت کو چھوڑنے میں مالی مشکلات پیش آنے کا اندیشہ ہو تو متبادل ملازمت ملنے تک اس کو جاری رکھنے کی گنجائش ہے۔
کما فی تنزیل العزیز: يَابَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ عِنْدَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَكُلُوا وَاشْرَبُوا وَلَا تُسْرِفُوا إِنَّهُ لَا يُحِبُّ الْمُسْرِفِينَ (الاعراف:31الآیة)۔
وفی تفیسیر القاسمی: يَابَنِي آدَمَ خُذُوا زِينَتَكُمْ: ای من اللباس(الیٰ قولہ) فامرھم اللہ تعالیٰ ان یلبسوا ثیابھم ولایتعروا اھ(5/38)۔
وقال اللہ تعالیٰ: یابنی قد انزلنا علیکم لباساً یواری سوءاتکم وریشا ولباس التقوی ذلك خیر ذلك من آیٰت اللہ لعلھم یذکرون
وفی تفسیر القاسمی: تحت قوله یابنی قد انزلنا علیکم لباسا: یعنی مایلبس عوراتکم التی قصد ابلیس ابداءھا من ابویکم اھ(5/28)۔
وفی الصحیح لمسلم: حدثنی زھیر بن حرب(الیٰ قوله) قال: قال رسول اللہﷺ صنفان من اھل النار لم ارھما قوم معھم سیاط کاذناب البقر یضربون بھا الناس ونساء کاسیات عاریات ممیلات مائلات(الحدیث) (2/205)۔
وفی شرح النووی: وقیل معناہ یلبس ثوباً رقیقاً یصف لون بدنھا اھ(2/105)-
وفی احکام تجمیل النساء: لایجوز لبس الملابس الضیقة التی تبین الجسم،اما الضیقة التی بین الوسعة والضیقة الضیق الشدید فلاباس بھا امام النساء اھ(ص/229)۔
وفی الدر المختار: (و) ينظر (من الأجنبية) ولو كافرة مجتبى (إلى وجهها وكفيها فقط) للضرورة (الیٰ قوله) (فإن خاف الشهوة) أو شك (امتنع نظره إلى وجهها) فحل النظر مقيد بعدم الشهوة وإلا فحرام اھ(6/370)۔
وفی الفقه الاسلامی وادلته: فان اکتسبت من مھنة شریفة لاتعرضھا للفتنة کخیاطة وتعلیم وتطیب،سطقت نفقتھا عن الاب،الا اذا کان کسبھا لایکفیھا فعلیٰ الاب النفقة التی تحتاجھا اھ(7/824)۔
ائمہ مساجد کا میڈیا ذرائع کی بنیاد پر حکومت کے خلاف بیان دینا غیبت ہے یا تہمت؟-سرکاری ملازم کی چھٹیوں کے احکام
یونیکوڈ ملازمت 0محلہ والوں کا امام صاحب کے ساتھ کنٹریکٹ کرنا اور معاہدہ مکمل ہونے کے بعد اس کو بلا عذر نکالنے کا حکم
یونیکوڈ ملازمت 0تنخواہ کی رقم سے کچھ پیسے کاٹنا اور ملازمت ختم ہونے کے بعد پینشن کے طور پر لے کر استعمال کرنا
یونیکوڈ ملازمت 0