عمامہ شریف کا شرعی حکم کیا ہے؟ عمامہ شریف کے لیے کس کس رنگ کا کپڑا استعمال کر سکتے ہیں ؟ عمامہ کے لیے کتنا کپڑا استعمال ہو گا؟ سنہري یعنی گولڈن اور سلور رنگ یا تیز سرخ، اورنج یا نیلا عمامہ استعمال کرنا کیسا ہے؟ تفصیلی جواب دے کر ہماری اصلاح فرمائیں۔
عمامہ باندھنا سنن زائدہ میں سے ہے یہ کسی بھی رنگ کا پہنا جا سکتا ہے، مگر مستحب سفید رنگ کا ہو یا سیاہ رنگ کا اور اس کی کم از کم مقدار سات ذراع (شرعی گز) ہے اور زیادہ سے زیادہ بارہ ذراع (شرعی گز) ہے۔
ففي مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح: أخبرني من أثق به أنه وقف على شيء من كلام النووي، ذكر فيه أنه «كان له - صلى الله عليه وسلم - عمامة قصيرة، وعمامة طويلة، وأن القصيرة كانت سبعة أذرع، والطويلة اثنى عشر ذراعا» اهـ. (7/ 2778)
و في حاشية ابن عابدين (رد المحتار): و في شرح الملتقى من فصل اللباس: ويستحب الأبيض، وكذا الأسود لأنه شعار بني العباس «ودخل - عليه الصلاة والسلام - مكة وعلى رأسه عمامة سوداء» اهـ. (2/ 150) والله اعلم بالصواب
فتنہ کے زما نہ میں نیک عمل پر پچاس صحابہ کرام کے بقدر ثواب ملنے پر اعتراض کا جواب
یونیکوڈ سنت رسول ﷺ 0