السلام علیکم !
میری داڑھی ٹھیک نہیں آرہی اور جو آئی ہوئی ہے وہ بھی بری لگ رہی ہے دوست اور گھر والے مزاق بناتے ہیں۔ کیا ایسی داڑھی کو کاٹا جا سکتا ہے؟ تاکہ داڑھی ٹھیک ہو کر آئے ۔
سائل نے سوال میں جو وجوہ بیان کیےہیں، ان کی بناء پر داڑھی کو کاٹنا جائز نہیں، بلکہ ناجائز اور حرام ہے ، اس لئے اس سے احتراز لازم ہے ۔
ففي صحيح صحيح مسلم: عن عائشة، قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: " عشر من الفطرة: قص الشارب، وإعفاء اللحية، والسواك، واستنشاق الماء، وقص الأظفار، وغسل البراجم، ونتف الإبط، وحلق العانة، وانتقاص الماء " اھ (1/ 223) والله اعلم بالصواب