سجدہ سھو

اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم

فتوی نمبر :
3546
| تاریخ :
2007-09-22
عبادات / نماز / سجدہ سھو

اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم

السلام علیکم ! درجِ ذیل مواقع پر سجدہ سہو واجب ہوتا ہے یا نہیں؟
۱۔ چار رکعات کی نماز میں دو رکعات کے بعد اگر التحیات میں "عبدہ و رسولہ" کے بعد درود شریف کا کچھ حصہ یا پورا پڑھ لیا جائے؟
۲۔جماعت کی نماز میں اگر کچھ رکعت رہ جائیں تو آخری التحیات میں "عبدہ و رسولہ" کے بعد درود شریف کا کچھ حصہ یا پورا پڑھ لیا جائے؟

الجوابُ حامِدا ًو مُصلیِّا ً

سوال میں مذکور پہلی صورت میں اگر نماز فرض ، وتر یا سننِ مؤکدہ ہو اور نمازی نے قعدۂ اولیٰ میں تشہد کے بعد درود شریف کا کچھ حصہ ’’اللھم صل علی محمد‘‘ تک پڑھ لیا یا مکمل درود شریف پڑھا تو اس پر سجدۂ سہو واجب ہوگا ، جبکہ دوسری صورت میں چونکہ وہ امام کی اقتداء میں نماز ادا کر رہا ہے، اس لۓ امام کے ساتھ قعدۂ آخرہ میں تشہد کے بعد درود شریف کا کچھ حصہ یا پورا درود شریف پڑھ لیا تو اس پر سجدۂ سہو لازم نہیں ہوگا۔

مأخَذُ الفَتوی

فی الدر المختار : (و لا يزيد) في الفرض (على التشهد في القعدة الأولى) إجماعا (فإن زاد عامدا كره) فتجب الإعادة (أو ساهيا وجب عليه سجود السهو إذا قال : اللهم صل على محمد) فقط اھ (1/ 510)۔
و فی حاشية ابن عابدين : (قوله و لا يزيد في الفرض) أي و ما ألحق به كالوتر و السنن الرواتب اھ (1/ 510)۔
و فی صحيح فقه السنة و أدلته و توضيح مذاهب الأئمة : إذا سها المأموم خلف الإمام فإن الإمام يحمل عنه سهوه ، و ليس عليه سجود للسهو ، عند أكثر أهل العلم من الأئمة الأربعة و غيرهم ، و قد ورد في هذا حديث مرفوع عن عمر عن النبي صلى الله عليه و سلم : «ليس على من خلف الإمام سهو ، فإن سها الإمام فعليه و على من خلفه السهو ، و إن سها خلف الإمام فليس عليه سهو و الإمام كافيه» اھ (1/ 470)۔
و فی الموسوعة الفقهية الكويتية : إذا سها الإمام في صلاته ثم سجد للسهو فعلى المأموم متابعته في السجود سواء سها معه أو انفرد الإمام بالسهو . قال ابن المنذر : أجمع كل من نحفظ عنه من أهل العلم على ذلك سواء كان قبل السلام أو بعد السلام . لقول الرسول صلى الله عليه و سلم: إنما جعل الإمام ليؤتم به(الی قولہ علیہ السلام) و إذا سجد فاسجدوا و لحديث ابن عمر - رضي الله عنهما - ليس على من خلف الإمام سهو ، فإن سها الإمام فعليه و على من خلفه السهو اھ (24/ 242)۔
و فی الدر المختار : (و مقتد بسهو إمامه إن سجد إمامه) لوجوب المتابعة (لا بسهوه) أصلا (و المسبوق يسجد مع إمامه مطلقا) سواء كان السهو قبل الاقتداء أو بعده (ثم يقضي ما فاته) و لو سها فيه سجد ثانيا اھ (2/ 82)۔
وف ی الفتاوى الهندية : سهو المؤتم لا يوجب السجدة اھ (1/ 128)۔

واللہ تعالی اعلم بالصواب
عمر حسین یار عُفی عنه
دار الافتاء جامعه بنوریه عالمیه
فتوی نمبر 3546کی تصدیق کریں
2     1977
Related Fatawa متعلقه فتاوی
  • فرض نماز کی چوتھی رکعت میں فاتحہ کے ساتھ سورت ملانے سے کیا سجدہ سہو لازم آئے گا ؟

    یونیکوڈ   اسکین   سجدہ سھو 0
  • محض غلطی کی گمان کی وجہ سے سجدہ سہوکرنا

    یونیکوڈ   اسکین   سجدہ سھو 0
  • مسبوق امام کے ساتھ سلام پھیردے توکیاحکم ہے

    یونیکوڈ   انگلش   سجدہ سھو 0
  • ہواخارج ہونے کا شک ہو،یا وتر میں دعاء قنوت پڑھنا بھول جائے تو کیاکرناچاہیے؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فقہاءِ احناف کے نزدیک سجدۂ سہو کے طریقے کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • سلام پھیرے بغیر سجدۂ سہو کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • نماز کے دوران اور نماز کے بعد سجدہ سہو کا طریقہ

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • نماز میں اگر بھول کر دوبار ایک ہی سورت پڑھی جائے تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • اگر امام قصداً سجدہ سہو نہ کرے تو نماز درست ادا ہوگی؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض سجدوں کے درمیان بھولے سے تشہد پڑھ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • کسی بھی نماز کی کسی رکعت میں ایک سجدہ رہ گیا تو اس کا کیا حکم ہے

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • سنت نماز میں غلطی ہو جانے کی صورت میں سجدہ سہو کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • کیا سنن و نوافل میں سجدہ سہو لازم ہوتاہے؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • ایک طرف سلام پھیر کر سجدۂ سہو کا حدیث سے ثبوت

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • اگر نماز کے دوران سورتیں ترتیب سے نہ پڑھی جائیں تو کیا سجدہ سہو لازم ہوگا؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 1
  • بھول کر پہلی رکعت پر یا دوسری رکعت کی بجائے تیسری رکعت پر قعدہ کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • مقتدی کاامام کی اقتداءمیں غلطی کرنےپر سجدہ سہوکاحکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 2
  • اگر نماز میں سورۃ فاتحہ کے بعد سورت پڑھنا بھول جائے تو نماز کا کیا حکم ہے ؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورت ملانے سے سجدہ سہو کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • سلام پھیر نے کے بعد بات چیت کر کے پھر سجدۂ سہو کرنے کا حکم

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 3
  • فرض نماز کی تیسری رکعت میں سورت ملانا

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
  • فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟

    یونیکوڈ   سجدہ سھو 0
Related Topics متعلقه موضوعات