السلام علیکم مفتی صاحب!
۱۔ فجر کی نماز ادا کرنےکے بعد اور سورج نکلنے سے پہلے کے دورانیہ میں آدمی کوئی قضاء نماز ادا کرنا چاہے تو اس بارے میں معلوم نہیں ہے، کیونکہ فجر کے سنت چھوٹ جائیں تو اشراق کے وقت ہی ادا کیے جانے کا حکم ہے، لیکن گزشتہ دنوں کی قضاء نمازیں اس دورانیہ میں ادا کریں تو اس میں کوئی حرج تو نہیں ہو گا ؟
۲۔ فرض نماز میں بھول کر تیسری یا چوتھی رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی آیت یاسور و پڑھ لی جائے مکمل یا پڑھتے ہوئے درمیان میں یاد آجائے یا ابتدائی الفاظ ہی پڑھے ہوں پھر بعد میں سجدہ سہو کرنا لازم ہو گا؟
۳۔ دو سری رکعت میں قعدہ میں بیٹھ کر تیسری رکعت میں اٹھنے کے لیے آدمی بھول کر روانی میں درود پڑھ لے یعنی اللہم صل (اور پھر فوراًخیال آنے پر تیسری رکعت کے لیے اٹھ جائے) یا کچھ آگے کے الفاظ آیا کتنے الفاظ بھول کر پڑھنے سے سجدہ سہو واجب ہو گا ؟
۴۔ اگر نماز میں سورہ فاتحہ کے بعد والی آیت پڑھتے ہوئے آدمی غلطی سے زیر زبر پیش یا لفظ گڈ مڈ کر دے یا شک ہو جائے کہ لفظ غلط پڑھ دیے یا بھول جائے اور پھر اسے نماز میں ہی یقین ہو جائے یا شک تو کیا آخر میں احتیاطاً سجدہ سہو کرنا واجب ہو گا؟ جزاک اللہ خیراً!
۱۔ فجر کے بعد طلوع آفتاب سے قبل قضاء پڑھنا درست ہے، لیکن اس کے لیے ایسی جگہ کا انتخاب ضروری ہے کہ کسی دوسرے کو اس کی اطلاع نہ ہو ۔
۴،۲۔ تیسری یا چوتھی رکعت میں بھول کر سورۃ فاتحہ کے بعد کوئی سورۃ یا چند آیات پڑھنے یا اس میں غلطی کے شبہ سے کوئی سجدہ سہو لازم نہیں آتا، تاہم غلطی کس طرح کی ہے اس کی وضاحت کی جائے تو اس پر غور کر کے حکمِ شرعی سے آگاہ کیا جا سکتا ہے ۔
۳۔ قعدہ اولیٰ میں بھول کر تشہد کے بعد ایک رکن کے بقدر تاخیر کر لی ہو جو کہ تین مرتبہ سبحان اللہ کہنے کی مقدار ہے، جن کی مقدار فقہاء نے علی محمد کے دال تک درود پڑھنا بتلایا ہے تو ایسی صورت میں سجدۂ سہو تاخیر رکن کی وجہ سے لازم ہوگا، ورنہ نہیں۔
ففى الهداية: ويكره أن يتنفل بعد الفجر حتى تطلع الشمس وبعد العصر حتى تغرب " لما روي أنه عليه الصلاة والسلام نهى عن ذلك " ولا بأس بأن يصلي في هذين الوقتين الفوائت ويسجد للتلاوة ويصلي على الجنازة اھ (1/ 42)
وفى الفتاوى الهندية: ولو قرأ في الأخريين الفاتحة والسورة لا يلزمه السهو وهو الأصح (1/ 126)
وفى الفتاوى الهندية: ولو كرر التشهد في القعدة الأولى فعليه السهو وكذا لو زاد على التشهد الصلاة على النبي - صلى الله عليه وسلم -، كذا في التبيين وعليه الفتوى، كذا في المضمرات (1/ 127)
سجدہ سہو لازم ہونے کی صورت میں بھول کر سلام پھیرنا اور یاد آنے پر فوراً سجدہ کرلینا
یونیکوڈ سجدہ سھو 1ایک رکعت کا رہا ہوا سجدہ, دوسری رکعت کے سجدوں کے ساتھ قضا کرتے ہوئے تین سجدے کرنا
یونیکوڈ سجدہ سھو 0اکیلے نمازی کا قعدۂ اولی میں ، اور مسبوق کا قعدۂ اخیرہ میں درود شریف پڑھ لینے کا حکم
یونیکوڈ سجدہ سھو 2فرض نماز کی آخری رکعتوں میں فاتحہ کے بعد سورت ملانےاور قعدہ اولیٰ میں درود شریف پڑھنے سے سجدہ سہو لازم ہوگا ؟
یونیکوڈ سجدہ سھو 0